Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نائن زیرو پر غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی کے دوران رینجرز اہلکار متعدد اہل محلہ کو بھی بلاجواز گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے


نائن زیرو پر غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی کے دوران رینجرز اہلکار متعدد اہل محلہ کو بھی بلاجواز گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے
 Posted on: 3/12/2015
نائن زیرو پر غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی کے دوران رینجرز اہلکار متعدد اہل محلہ کو بھی بلاجواز گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے 
اہل محلہ کی بڑی تعداد نے ایم کیوایم کے مرکزی دفتر میں ذمہ داران سے رابطہ کیا اور اپنے عزیز و اقارب کی گرفتاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا
نائن زیرو کے اہل محلہ کے افراد کی بلاجواز گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
نائن زیرو کے جو رہائشی افراد گرفتار کئے گئے ہیں وہ ایم کیوایم کے کارکنان بھی نہیں ہیں اور انہیں بلاجواز حراست میں رکھنا اہل محلہ کو ذہنی کوفت اور اذیت میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
رینجرز کی نائن زیرو پر غیرقانونی چھاپہ مار کاروائی کے دوران بلاجواز گرفتار کئے گئے اہل محلہ کو فی الفور رہا کیاجائے، رابطہ کمیٹی 
نائن زیرو کے اطراف کے مستقل افراد کی رہائی کے سلسلے میں تمام قانونی کارروائی، تقاضے اور ضابطے جلد مکمل کئے جائیں، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔12، مارچ2015ء 
منگل کی علی الصبح ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور مرکزی دفتر پر رینجرز نے غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی کے دوران روز مرہ ضروری کاموں کی ادائیگی کے سلسلے میں گھروں سے نکلنے والے متعدد اہل محلہ کو بھی گرفتار کرلیا جو ابھی تک رینجرز کی غیر قانونی تحویل میں ہیں ۔ نائن زیرو پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران عزیز آباد کے مستقل رہائشی افراد کی بلاجواز گرفتاریوں پر اہل محلہ میں گہری تشویش اور غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے ۔ رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی کے بعد اہل محلہ کی بڑی تعداد نے ایم کیوایم کے مرکزی دفتر میں ذمہ داران سے رابطہ کیا اور اپنے عزیز و اقارب کی گرفتاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نائن زیرو پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران رینجرز کی جانب سے عزیز آباد کے رہائشی مستقل افراد کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نائن زیرو پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد محلے کے وہ افراد جو نماز پڑھنے جارہے تھے اور علی الصبح چہل قدمی اور روز مرہ کے معمولات کی انجام دہی کیلئے نکلے تھے انہیں بھی رینجرز اہلکاروں کی جانب سے بلاجواز گرفتارکرنا اور ہتک آمیز سلوک کا نشانہ بنانا افسوسناک امر ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عزیز آباد کے رہائشی افراد کی بلاجواز گرفتاریوں پر ان کے اہل خانہ سخت تشویش میں مبتلا ہیں اور اپنے عزیز و اقارب کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان نہیں ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے جو رہائشی افراد گرفتار کئے گئے ہیں وہ ایم کیوایم کے کارکنان بھی نہیں ہیں اور انہیں بلاجواز حراست میں رکھنا اہل محلہ ذہنی کوفت اور اذیت میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ رینجرز کی نائن زیرو پر غیرقانونی چھاپہ مار کاروائی کے دوران بلاجواز گرفتار کئے گئے اہل محلہ کو فی الفور رہا کیاجائے اور ان کی رہائی کے سلسلے میں تمام قانون کارروائی ، تقاضے اور ضابطے جلد مکمل کئے جائیں ۔ 

9/30/2024 2:25:44 PM