Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بہترین انسان وہ ہے جسے طرز عمل سے دوسرے لوگوں کو فائد ہ حاصل ہو۔ متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن وایم پی اے عبد الحسیب


بہترین انسان وہ ہے جسے طرز عمل سے دوسرے لوگوں کو فائد ہ حاصل ہو۔ متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن وایم پی اے عبد الحسیب
 Posted on: 3/9/2015 1
بہترین انسان وہ ہے جسے طرز عمل سے دوسرے لوگوں کو فائد ہ حاصل ہو۔ متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن وایم پی اے عبد الحسیب
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کے جذبے کو متعارف کروایا بلکہ ایم کیوایم کے قیام سے پہلے خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھی۔ متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن وایم پی اے عبد الحسیب
ایم کیوایم کی انقلابی جدوجہدکا آغاز ایک طلبہ تنظیم سے کیا گیا۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و ایم پی اے عظیم فاروقی
سازشی عناصروں کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین پر جب جامعہ کراچی کے دروازے بند کردیں مگر انکی سچائی پر مبنی جدوجہد کی بدولت آج انکے نام سے ملک جامعہ کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و ایم پی اے عظیم فاروقی
ایم کیوایم ملک میں جزاء اور سزا کے عمل پر یقین رکھتی ہے ۔ شبیر احمد قائم خانی جوائنٹ انچارج ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی وسابقہ صوبائی وزیر
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو عوامی خدمت کا درس دیا ہے۔ شبیر احمد قائم خانی
ہماری تمام خوشیاں اور عوامی خدمت کا جذبہ صرف اس شخص سے منسوب ہے جس نے ملک کی سیاست خدمت انسانیت کو پروان چڑھایا اور وہ انقلابی شخصیت قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں۔سید وسیم حسین رکن ایس ٹی سی و ایم این اے 
نظریہ الطاف حسین کو دنیا کی کوئی طاقت پھیلنے سے روک نہیں سکتی کیونکہ نظر یہ الطاف حسین سچائی اور حقیقت پر مبنی ہے۔زبیر احمد خان
حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا گھر ہے اور اس گھر کے مالک نے ہمیشہ اسکی تعمیر و ترقی کو اہمیت دی ہے۔نوید شمسی 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دوجدید ایمبولینس کا تحفہ دینے پر ہم انکے مشکور ہیں۔بھٹائی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار حیدرآباد بھٹائی ہسپتال کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دو جدید ایمبولینس کا عطیہ دینے کی تقریب سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔09،مارچ ،2015ء 
بہترین انسان وہ ہے جسے طرز عمل سے دوسرے لوگوں کو فائد ہ حاصل ہو۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن وایم پی اے عبد الحسیب نے حیدرآباد بھٹائی ہسپتال کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دو جدید ایمبولینس کا عطیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و ایم پی اے عظیم فاروقی ،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی واراکین ،یاور فیصل ،ایم این اے سید وسیم حسین ،ایم پی اے زبیر احمد خان ، ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی دلاور قریشی ،راشد خلجی ،صابر حسین قائم خانی ،عائشہ آفتاب ،ایم ایس بھٹائی ہسپتال ڈاکٹر افتخار قائم خانی سمیت ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور حیدرآباد شہر کے معززین نے کثر تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ خدمت انسانیت ہی دنیا میں سب سے بڑی عبادت ہے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کے جذبے کو متعارف کروایا بلکہ ایم کیوایم کے قیام سے پہلے خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھی ۔ انہوں نے کہاکہ جو قومیں دنیا میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوتی ہے وہ ہی ترقی کی منزل طے کرتی ہیں کیونکہ تعلیم یافتہ لوگ ہی خدمت انسانیت کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ علم کا جانا بہت ضروری ہے چائیے وہ علم طب کے شعبے میں ہو چائیے وہ کسی دوسرے شعبے میں ہو علم سے مالامال لوگ ہی خدمت انسانیت کی مثالیں قائم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاست صرف اور صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے اور یہ افتتاحی تقریب اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے اگر ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر اسی طر ح گامزن رہے تو کامیابی اور کامرانی ہمارے قدم چومنے گی ۔تقریب سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و ایم پی اے عظیم فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی انقلابی جدوجہدکا آغاز ایک طلبہ تنظیم سے کیا گیا اور اس حق پرستانہ جدوجہد سے خائف باطل قوتوں نے جب اس طلبہ تنظیم پر تعلیمی درواز بند کردیں تو اس طلبہ تنظیم نے عوامی انقلاب کی شکل اختیار کرلی ۔انہوں نے کہاکہ انقلابی جدوجہد کا پہلے عوامی اجتماع جب نشتر پارک میں ہوا تو وہ انتہاہی کامیاب رہا تو پھر باطل قوتوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف سازشیوں کا سلسلہ شروع کردیا جو آج بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ سازشی عناصروں کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین پر جب جامعہ کراچی کے دروازے بند کردیں مگر انکی سچائی پر مبنی جدوجہد کی بدولت آج انکے نام سے ملک جامعہ کی بنیاد رکھی جارہی ہے ۔تقریب سے ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج وسابقہ صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں جزاء اور سزا کے عمل پر یقین رکھتی ہے اوریہ ہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم ذمہ داری اور عوامی عہدہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو عوامی خدمت کا درس دیا ہے اور ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاونڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔تقریب سے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی و حق پرست ایم این اے سید وسیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تمام خوشیاں اور عوامی خدمت کا جذبہ صرف اس شخص سے منسوب ہے جس نے ملک کی سیاست خدمت انسانیت کو پروان چڑھایا اور ہمارے ملک میں وہ انقلابی شخصیت قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور انکے کارکنان کی عوامی خدمت کئی مثالیں تاریخ کا حصہ ہیں اور آنے والوں کیلئے روشن و تابندہ مثالیں ہیں ۔تقریب سے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی و حق پرست ایم پی اے زبیر احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن یقین ہمارے لئے خوشی کا دن ہے کیونکہ آج ہمارے قائد جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر حیدرآباد شہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے حیدرآباد کی مظلوم عوام کو دوجدید ایمبولینس کا تحفہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نظریہ الطاف حسین کو دنیا کی کوئی طاقت پھیلنے سے روک نہیں سکتی کیونکہ نظر یہ الطاف حسین سچائی اور حقیقت پر مبنی ہے اور ملک کی ضرورت ہے ۔تقریب سے ایم کیوایم حیدرآباد زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا گھر ہے اور اس گھر کے مالک نے ہمیشہ اسکی تعمیر و ترقی کو اہمیت دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر میں الطاف حسین یونی ورسٹی ،نذیر حسین ہسپتال اور آج بھٹائی ہسپتال میں جدید ایمبولینس کا تحفہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا حیدرآباد شہر سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تقریب سے بھٹائی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد قائم خانی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دوجدید ایمبولینس کا تحفہ دینے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہمیشہ کہتے ہیں کہ حیدرآباد میر ا شہر ہے بلکہ انکی طرز سیاست اور حیدرآباد شہر سے انکی محبتوں کا اظہار نے ہمیں انکا کا مقروض بنادیں ہے۔تقریب سے دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا ۔

9/30/2024 2:26:02 PM