Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق صدر آصف علی زرداری کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو


سابق صدر آصف علی زرداری کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو
 Posted on: 3/8/2015 1
سابق صدر آصف علی زرداری کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو
سینیٹ الیکشن، پاکستان کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہء خیال
حالات کاتقاضہ ہے کہ مفاہمت کی سیاست اوراتحادویکجہتی کی فضاء کوفروغ دیاجائے۔ آصف زرداری
پاکستان سب کاہے اورتمام سیاسی جماعتوں کاحق ہے کہ ان کے مینڈیٹ کااحترام کیاجائے۔الطاف حسین
’’ جیواورجینے دو ‘‘ کے اصو ل کے تحت آگے کے معاملات طے کئے جائیں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔ 8 مارچ 2015 ء
سابق صدرمملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین جناب آصف علی زرداری نے اتوارکی شب ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پر گفتگو کی اور ان سے سینیٹ الیکشن ، پاکستان کی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے جناب آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ حالات اس بات کاتقاضہ کرتے ہیں کہ مفاہمت کی سیاست اور اتحاد ویکجہتی کی فضاء کوفروغ دیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے ان کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سب کا ہے اوریہ تمام سیاسی جماعتوں کاحق ہے کہ ان کے مینڈیٹ کااحترام کیاجائے اور اگر وہ میرٹ پر پورے اترتے ہوں تو انہیں انتظام حکومت اوراقتدارحکومت میں ان کاحصہ دیاجائے تاکہ وہ اپنے عوام کی خدمت کرسکیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تضادات عین جمہوری عمل کاحصہ ہیں تاہم یہ ضروری ہے کہ ’’ جیواورجینے دو ‘‘ کے اصو ل کے تحت آگے کے معاملات طے کئے جائیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دیگراہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ 
وڈیو


9/30/2024 2:24:37 PM