Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نومنتخب حق پرست سینیٹر میاں عتیق کی اسلام آباد آمد، اپر پنجاب ،اسلام آباد اورراولپنڈی ڈسٹرکٹ کی جانب سے والہانہ استقبال


نومنتخب حق پرست سینیٹر میاں عتیق کی اسلام آباد آمد، اپر پنجاب ،اسلام آباد اورراولپنڈی ڈسٹرکٹ کی جانب سے والہانہ استقبال
 Posted on: 3/8/2015 1
نومنتخب حق پرست سینیٹر میاں عتیق کی اسلام آباد آمد، اپر پنجاب ،اسلام آباد اورراولپنڈی ڈسٹرکٹ کی جانب سے والہانہ استقبال 
اےئر پورٹ سے راولپنڈی پریس کلب تک عظیم الشان ریلی کا انعقاد،کارکنان ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت
ریلی کے شرکاء کی جانب سے جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے اور بھنگڑے،آپس میں مٹھائیاں تقسیم
پنجاب کے عوام جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور ہمارے حوصلے بہت بلند ہیں،نو منتخب سینیٹر میاں عتیق
پنجاب کے تمام مظلوم و محروم عوام جناب الطاف حسین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مجھے سینیٹ کیلئے منتخب کیا،میاں عتیق
راولپنڈی پریس کلب کے باہر میڈیا نمائندگا سے نو منتخب حق پرست سینیٹر میاں عتیق کی گفتگو
اسلام آباد ۔۔۔8مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹر میاں عتیق کے اسلام آباد پہنچنے پر ایم کیوایم اپر پنجاب ، ڈسرکٹ اسلام آباد ، ڈسٹرکٹ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے کارکنان ، شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبا ل کیا ۔اس موقع پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے راولپنڈی پریس کلب تک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس کی سربراہی ایم کیوا یم اپر پنجاب کے صدر عتیق عباسی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ کے صدر انیس عباسی اور ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے صدر سلمان اقبال نے کی ۔ ریلی میں ایم کیوا یم اپر پنجاب کی کمیٹی کے ذمہ داران اور کارکنان سمیت عوام نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء پورے راستے جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔ریلی کے اختتام پر راولپنڈی پریس کلب کے باہر موجود میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب حق پرست سینیٹر میاں عتیق نے کہاکہ مجھ سمیت پنجاب کے تمام مظلوم و محروم عوام جناب الطاف حسین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مجھے سینیٹ الیکشن کے لئے امیدوا ر منتخب کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور ہمارے حوصلے بہت بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حق پرست شہداء کی قربانیو ں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں جاکر غریب ، مظلوم اور متوسط طبقے کیلئے آواز بلند کریں گے۔اس موقع پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور میٹھائیاں تقسیم کیں۔



9/30/2024 12:23:13 PM