Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خواتین کیلئے زندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق چاہتے ہیں۔الطاف حسین


خواتین کیلئے زندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق چاہتے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 3/7/2015 1
خواتین کیلئے زندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق چاہتے ہیں۔الطاف حسین
خواتین کے ساتھ کئے جانے والے ہرقسم کے امتیازکاخاتمہ چاہتے ہیں
اکیسویں صدی میں بھی پاکستان کے دیہی علاقوں میں خواتین غلاموں جیسی زندگی بسرکررہی ہیں
خواتین کو کہیں غیرت اورکاروکاری کے نام پر قتل کیاجاتاہے توکہیں ونی جیسی فرسودہ رسومات کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے
ایم کیوایم خواتین کے ساتھ ہونے والے ان مظالم اورزیادتیوں کاخاتمہ چاہتی ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام 
لندن:۔۔۔7، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہم ملک میں خواتین کیلئے زندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق چاہتے ہیں اوران کے ساتھ کئے جانے والے ہرقسم کے امتیازکاخاتمہ چاہتے ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ خواتین معاشرے کالازمی اوربنیادی جزوہیں جن کے بغیرمعاشرے کی تکمیل نہیں ہوسکتی لیکن بدقسمتی سے اکیسویں صدی کے جدیدعہدمیں بھی پاکستان کے دیہی علاقوں میں خواتین آج بھی غلاموں جیسی زندگی بسرکررہی ہیں جنہیں کہیں غیرت اورکاروکاری کے نام پر قتل کیاجاتاہے توکہیں ونی جیسی فرسودہ رسومات کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم خواتین کے ساتھ ہونے والے ان مظالم اورزیادتیوں کاخاتمہ چاہتی ہے اوراسی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ایم کیو ایم خواتین کے ساتھ جنسی امتیازکاخاتمہ کرکے انہیں زندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق دلاناچاہتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم نے سیاسی جدوجہد میں خواتین کی عملی شرکت کویقینی بنایااورانہیں تنظیمی اسٹرکچر کی ہرسطح پر شامل کیا۔ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں خواتین کارکنوں اورہمدردماؤں بہنوں نے جوقربانیاں دی ہیں وہ بے مثال ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر خواتین کو عالمی دن کی دلی مبارکباد یتے ہوئے کہاکہ خواتین کے حقوق کی جدوجہد میں ایم کیوایم ضرور کامیاب ہوگی اور انہیں فرسودہ رسم و رواج اور روایات کے چنگل سے آزاد کراکر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔

9/30/2024 12:21:21 PM