Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی تیرہویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی تیرہویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی
 Posted on: 3/7/2015 1
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی تیرہویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی
تقریب میں رابطہ کمیٹی کے ارکان، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان ، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران اوران کے اہل خانہ کی شرکت
افضاء الطاف کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا ،قائدتحریک الطاف حسین نے بچوں میں تحائف پیش کئے 
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں جشن کاسماں، کارکنوں،بچیوں اوربچوں کا تنظیمی نغموں پر ر قص ، زوردارنعرے لگاکراپنے جوش وخروش کااظہارکیا
قائدتحریک الطاف حسین نے کارکنوں کے ساتھ ملکرٹی وی پر پاکستان اورساؤتھ افریقہ کے درمیان ہونے والا کرکٹ ورلڈکپ کااہم میچ بھی دیکھا
لندن۔۔۔ 7 مارچ 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی تیرہویں سالگرہ کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان ، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران اوران کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اپنی صاحبزادی کے ہمراہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچے تو وہاں موجوداراکین رابطہ کمیٹی،کارکنوں ،خواتین اوربچوں نے زوردارنعروں اورتالیوں سے ان کاشاندار استقبال کیا۔جناب الطاف حسین نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کاجواب دیا۔وہ حاظرین میں گھل مل گئے اورسب کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر افضاء الطاف کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا ۔ تمام حاظرین نے فرداًفرداً جناب الطاف حسین سے ملکرانہیں اوران کی صاحبزادی افضاء کوسالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ جناب الطاف حسین نہایت خوشگوارموڈ میں تھے۔انہوں نے بچوں میں تحائف بھی پیش کئے ۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں جشن کاسماں تھا ۔ ایم کیوایم کے کارکنوں،بچوں اوربچیوں نے تنظیمی نغموں پر ر قص کیااور زوردارنعرے لگاکرجناب الطاف حسین سے اپنی محبت اوراپنے جوش وخروش کا اظہار کیا ۔ جناب الطاف حسین نے رات گئے تک انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قیام کیا۔انہوں نے کارکنوں اوردیگرحاظرین کے ساتھ ملکر پاکستان اورساؤتھ افریقہ کے درمیان ہونے والا کرکٹ ورلڈکپ کااہم میچ بھی ٹی وی پر دیکھااور پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔




9/30/2024 12:22:43 PM