بدین جانے والی باراتیوں کی بس کے ہولناک ٹریفک حادثہ میں متعدد باراتیوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
کراچی ۔۔۔6، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بدین جانے والی باراتیوں کے ہولناک ٹریفک حادثہ میں متعدد باراتیوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ باعث تشویش ہے اور ان کی روک تھام کیلئے جدید طریقوں سے ہم آہنگ ٹریفک کے نظام اور اصول و ضوابط کی پابندی سب کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر ٹریفک حادثات کی کمی اور روک تھام میں اپنا عملی کردار اد ا کرنا چاہئے ۔ رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)