پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کوان کے مذہبی تہوار ’’ہولی‘‘ پرجناب الطاف حسین کی مباکباد
ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی تہوار کا احترام کرنا چاہیے ، ایم کیوایم مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔4مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کوان کے مذہبی تہوار ’’ہولی‘‘ پردلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی تہوار کا احترام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مذہبی رواداری پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس کے فروغ کیلئے عملی طور پر کوشاں بھی ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم میں ہندو برادری سمیت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے افراد شامل ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ہندو برادری سے اپیل کی ہے وہ ہولی کے موقع پر اپنی عبادات گاہوں میں ملک میں امن امان کے قیام ، مذہبی رواداری کے فروغ اور ایم کیوایم کی حق پرستانہ جد وجہد کی کامیابی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کریں۔