Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کورنگی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے سینئر رکن سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


کورنگی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے سینئر رکن سید علی حسنین بخاری  ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 3/4/2015 1
کورنگی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے سینئر رکن سید علی حسنین بخاری 
ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
شہر میں ایم کیوایم کے عہدیداران ، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے سفاکانہ قتل کی 
وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سید علی حسنین بخاری شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔4، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی نمبر ڈیڑھ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے سینئر رکن سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ ولد سید ستار شاہ بخاری کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں ایم کیوایم کے عہدیداران ، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے سفاکانہ قتل کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی ہیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ آج اپنی رہائشگاہ سے دفتر جانے کیلئے جیسے ہی گاڑی میں سوار ہوئے مسلح دہشت گردو ں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کے دن دیہاڑے سفاکانہ قتل سے وکلاء برادری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں گہری تشویش پائی جارہی ہے اور وہ بھی اپنی جان و مال کے عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ یہ امر بھی باعث تشویش ہے کہ سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ شہید ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کے کیسوں کی پیروی کررہے تھے اور ان کا بہیمانہ قتل گہری سازش ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے سینئر کے رکن سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتارکیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

9/30/2024 12:20:27 PM