ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 87کے کارکن سلیم بھٹو کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔3مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 87کے کارکن سلیم بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین )