ایم کیو ایم ملیر سیکٹرکے کارکن سید عمران عباس رضوی اور کورنگی سیکٹرکے کارکن ثاقب کے بہیمانہ قتل پر جناب الطاف حسین کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
شہداء کا لہو رئیگاں نہیں جائے گا، اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
لندن ۔۔۔2،مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر یونٹ 101کے کارکن سید عمران عباس رضوی اور کورنگی سیکٹر یونٹ75کے کارکن ثاقب کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے کو ایم کیو ایم دشمنی اور شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے شہید ہونے والے کارکنان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداٗ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)