ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر نصرت شوکت ، اراکین رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین اسمبلی کا لانڈھی36بی میں زیر تعمیر میڈیکل کالج اور بابر مارکیٹ میں کے کے ایف سرد خانے کا دورہ
رابطہ کمیٹی ارکان نے انتظامات کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر کالج کو جدید دورکی سہولیات سے آراستہ کرنے کی اہمیت پرزور دیا
کراچی۔۔۔یکم؍ مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر نصرت شوکت و اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،واسع جلیل اورقمر منصور نے حق پرست ارکان اسمبلی کے ہمراہ لانڈھی36B میں زیر تعمیر لانڈھی میڈیکل کالج اور بابر مارکیٹ لانڈھی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے سرد خانے کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے زیر تعمیر میڈیکل کالج کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پرزور دیا تاکہ وہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء بہتر طور پر تعلیم حاصل کرسکیں اور ایک بہترین طالب علم کی حیثیت سے ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔