ایم کیوایم کیلگری کے زیراہتمام روح پرور محفل ذکر مصطفی ﷺ کا انعقاد
عالمی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ علمائے کرام نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی
کینیڈا۔۔۔یکم ، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کیلگری یونٹ کے زیراہتمام گزشتہ روز مقامی ہال میں روح پرور محفل ذکر مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسربدیع الدین سہروردی اور دیگر علمائے کرام نے سیرت طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالی جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات فصیح الدین سہروردی ، صبیح الدین رحمانی اور مقامی نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کیلگری کے ذمہ دار شجاع خان واراکین بھی موجود تھے ۔محفل ذکر مصطفے ٰﷺ میں سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے علمائے کرام نے کہاکہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفے ﷺ تمام کائنات کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور دنیا کو آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر آج بھی امن کا گہوارہ بنایاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے محفل ذکر مصطفےٰ ﷺ کے انعقاد کیلئے دن رات محنت کرنے پر ایم کیوایم کیلگری یونٹ کے کارکنوں کی کاوشوں کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور پاک ﷺ کی شان میں محفل سجانے کی زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرمائے ۔ محفل ذکر مصظفےٰ ﷺ کے اختتام پر ایم کیوایم کیلگری کی جانب سے نعت خواں حضرات اور علمائے کرام کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں ۔