Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیبرڈویژن28واں سالانہ کنونشن لال قلعہ گراؤنڈعزیزمیں منایاگیا؍مجموعی خبر


ایم کیوایم لیبرڈویژن28واں سالانہ کنونشن لال قلعہ گراؤنڈعزیزمیں منایاگیا؍مجموعی خبر
 Posted on: 2/28/2015
ایم کیوایم لیبرڈویژن28واں سالانہ کنونشن لال قلعہ گراؤنڈعزیزمیں منایاگیا؍مجموعی خبر
کراچی:۔۔۔28؍فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ لیبرڈویژن کے زیر اہتمام 28واں سالانہ لیبرکنونشن لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیااورلیبرڈویژن کے تمام ذمہ داران وکارکنان اورمحنت کشوں کو28ویں کنونشن کی مبارکباد پیش کی۔لیبرکنونشن میں پندرہ سے زائدسرکاری ،نیم سرکاری اورنجی اداروں کی سی بی اے یونینز ، مزدورتنظیموں کے عہدیداران وکارکنان اورمختلف اداروں کے محنت کش مزدوروں نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر،ایم کیوایم کے پرچم اوراپنے اپنے اداروں کے تہنیتی بینرزاٹھارکھے تھے۔28ویں سالانہ کنونشن میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون اور دیگر معززین نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی۔ اس موقع پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجزڈاکٹرنصرت شوکت،کہف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم لیبرڈویژن کی مرکزی کمیٹی کے انچارج کاظم رضاواراکین ،ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔لیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میں لیبرڈویژن کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں بڑاپنڈال تیار کیا گیا تھا،پنڈال میں سادہ اسٹیج تعمیرکیاگیاجس کے عقب میں اسکرین لگائی تھی جس پرقائدتحریک الطاف حسین کی تصویر نمایاں تھی اورجس پر’’شکست کھاکے رہے گی چراغ سے ہرشام‘‘جلی حروف میں تحریرتھاجبکہ اسکرین پر محنت کرتے مزدورں کی مختلف تصاویربھی دکھائی گئی تھیں،پنڈال میں چاروں اطراف لیبرڈویژن کے ذیلی یونٹس کی جانب سے پینافلیکس اسکرین لگائی تھیں جس پرتہنیتی اشعاراورقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویرنمایاں تھیں۔لیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میں عزیزآبادمیں ایم کیو ایم کے مرکزالمعروف’’نائن زیرو‘‘سمیت تمام تنظیمی دفاتر،بلندعمارتوں،شاہراہوں، چوراہوں کو پھول پتیوں،رنگ برنگی برقی قمقموں ، جھالروں سے سجایاگیاتھاجبکہ شہر بھر میں اہم شاہراہوں ،چوراہوں پربھی قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر،ایم کیوایم کے پرچموں ، تہنیتی پیغامات اورانقلابی اشعار پر مشتمل بینرزآویزاں کیے گئے تھے اور مختلف مقامات پرلیبرڈویژن کی جانب سے استقبالیہ کیمپس لگائے گئے تھے جہاں تنظیمی ترانوں کی دھنیں بجائی جاتی رہی ۔ پنڈال میں سوشل میڈیااورپنڈال کے باہر لٹریچر کمیٹی کی جانب سے خصوصی کیمپس لگائے گئے تھے۔سینیٹ میں ایم کیوایم کے نامزدحق پرست سینیٹرکی بلامقابلہ منتخب ہونے کی خوشی میں نائن زیرو پرجشن کے پروگرام کے باعث لیبرڈویژن کاسالانہ کنونشن مقررہ وقت سے کچھ دیربعدشروع ہوالال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں موجودلیبرڈویژن کے کارکنان کاجوش وخروش قابل دیدتھاجوکراچی میں شدید سرد ہواؤں اور بارش کے باوجودانتہائی منظم اندازمیں اپنی نشستوں پربرجماں تھے اوروقفے وقفے سے فلک شگاف آوازمیں قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیو ایم کے حق میں نعرے بلندکرکے اپنے والہانہ جذبات کااظہارکررہے تھے۔لیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن میں مختلف اسکول اسکاؤٹس نے بھی شرکت کی اورملّی وقومی ترانوں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے تنظیمی ترانوں کی دھنیں بجائیں ۔لیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کاآغازٹھیک 8بجے قرآن پاک کی آیت کی تلاوت سے ہوا۔لیبرڈویژن کنونشن سے لیبر ڈویژن پاکستان کے انچارج کاظم رضانے مختصرخطاب کیاجس کے بعداسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ہواجس پرتمام شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرجناب الطاف حسین والہانہ استقبال کیااوران کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پرمختلف اقسام کے سینکڑوں پرندے فضاء میںآزادکیے گئے جبکہ حسبِ روایت ایم کیوایم کامشہورترانہ ’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے۔۔۔الطاف حسین‘‘بجایاگیاجس پرتمام شرکاء نے ترانے کاساتھ دیا۔جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کاآغازقرآن پاک کی آیت کی تلاوت سے کیااورپنڈال اورپنڈال سے باہرموجودلیبرڈویژن کے ایک ایک ذمہ داروکارکن کولیبرڈویژن کے28ویں سالانہ کنونشن کی مبارکباد پیش کی۔جناب الطاف حسین نے لیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کے موقع پرلیبرڈویژن کے انچارج شہزادمرزاشہیدسمیت لیبرڈویژن سے تعلق رکھنے والے شہداء کوان کی قربانیوں پرزبردست خراج عقیدت و سلام عقیدت پیش کیااورتحریک کی کامیابی کے لئے ان کی محنت ولگن کی تعریف کی۔

9/30/2024 12:23:37 PM