لسبیلہ سے ملنے والی لاش ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن کی نہیں ہے، ایم کیوایم شعبہ اطلاعات
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن کی فیملی نے لاش کی شناخت کے بعد کہاہے کہ یہ ضیاء الرحمان کی لاش نہیں ہے
کراچی ۔۔۔26، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے کہاہے کہ لسبیلہ سے ملنے والی لاش ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن کی نہیں ہے اور لسبیلہ سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ بعض ٹی وی چینلز میں لسبیلہ سے ملنے والی لاش کے بارے میں کہاگیا ہے کہ یہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن ضیاء الرحمان کی لاش ہے جس پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان اسمبلی فیملی کے ہمراہ ایدھی سینیٹر پہنچے جہاں ضیاء الرحمان کی فیملی نے لاش کی شناخت کے بعدبتایا ہے کہ یہ ضیاء الرحمان کی لاش نہیں ہے ۔