ایم کیوایم لیبرڈویژن کا28واں سالانہ کنونشن بروزہفتہ شام4بجے لال قلعہ گراؤنڈعزیزمیں منایا جائیگا
لیبرڈویژن کے 28ویں سالانہ کنونشن سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین ٹیلیفونک خطاب کرینگے
28ویں سالانہ اجتماع میں محنت کش، مزدوراور مختلف اداروں کی سی بی ایز، مزدوریونینز،محنت کش تنظیموں کے عہدیداران شرکت کرینگے
لیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میں ہرسال کی طرح امسال بھی لیبرڈویژن کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں
نائن زیرو،لال قلعہ گراؤنڈ،جناح گراؤنڈ،خورشیدبیگم سیکرٹریٹ،ایم پی اے ہاسٹل سمیت قرب وجوارکی عمارتوں،گلیوں ، چوراہوں کو سجادیاگیا
لیبرڈویژن کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے لیبرڈویژن کے تمام ذیلی دفاتراورشہربھرمیں اہم شاہراہوں، چوراہوں
اور عمارتوں پر چراغاں اور قائدتحریک الطاف حسین کے پورٹریٹ اوربینرزآویزاں کردیئے گئے
کراچی ۔۔۔26، فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ لیبرڈویژن کا28واں سالانہ کنونشن 28فروری2015ء بروزہفتہ شام4بجے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں جوش وخروش وبھرپورجذبے سے منایا جائیگا۔ 28ویں سالانہ لیبرکنونشن سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کرینگے۔لیبرڈویژن کے سالانہ اجتماع میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کش اور مزدوربہت بڑی تعدادمیں شرکت کرینگے جبکہ مختلف اداروں کی سی بی اے یونینز، مزدوریونینز،محنت کش تنظیموں کے عہدیداران بھی کنونشن میں خصوصی طورپرشرکت کرینگے۔ لیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میں ہرسال کی طرح امسال بھی منانے کے لئے لیبرڈویژن کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکزالمعروف نائن زیرو،لال قلعہ گراؤنڈ،جناح گراؤنڈ،خورشیدبیگم سیکرٹریٹ،ایم پی اے ہاسٹل اورشعبہ اطلاعات سمیت قرب وجوارکی تمام بلندعمارتوں،گلیوں ، چوراہوں اور شاہراہوں کوقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر،ایم کیوایم کے پرچم،تہنیتی بینرز،رنگ برنگی برقی قمقموں اورجھالروں سے سجایاگیاہے جبکہ لیبرڈویژن کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے لیبرڈویژن کے تمام یونٹ دفاتراورشہربھرمیں اہم شاہراہوں،چوراہوں اور عمارتوں پر چراغاں اورقائدتحریک الطاف حسین کے پورٹریٹ اوربینرزآویزاں کیے گئے ہیں۔