پشاور کے متنی بازار میں بم دھماکہ ملک کو عدم استحکام کی صورتحال سے دوچار کرنے کی سازش ہے، الطاف حسین
دہشت گرد بے گناہ انسانوں کے خون سے کھیل کھیل رہے ہیں ایسے سفاک دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں
واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری کا اظہار
پشاور کے متنی بازار میں بم دھماکے کا نوٹس لیا جائے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے
لندن:۔۔۔13اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے متنی بازار میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے بے گناہ انسانوں کے خون سے کھیل کھیل رہے ہیں ایسے سفاک دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پشاور کے متنی بازار میں دہشت گرد وں کی جانب سے بم دھماکہ ملک کو عد م استحکام کی صورتحال سے دوچار کرنے کی سازش ہے اور قابل مذمت بھی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری کااظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل سمیت زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔ جنا ب اطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشاور کے متنی بازار میں بم دھماکے کا نوٹس لیاجائے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزادی جائے ۔