ایم کیو ایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔24فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدر آباد زون کی کارکن روبینہ کے بھائی محمود رشید ،ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 82 بابو علی کی والدہ مہرانساء ،ایم کیوایم سندھی تنظیمی کمیٹی کے رکن نثار پہنور کی ساس محترمہ تھاپل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کریں ۔(آمین)