ندیم نصرت کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینر مقررکردیاگیا، ایم کیوایم
رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے، ایم کیوایم
ندیم نصرت اپنی علالت کے باعث علاج ومعالجہ کے سلسلے میں طبی رخصت پر امریکہ چلے گئے تھے، ایم کیوایم
امریکہ میں کئی ماہ علاج کے بعدوہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ کام کرنے کی اجازت دیدی ہے، ایم کیوایم
ڈاکٹر نصرت شوکت اور کہف الوریٰ رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز کی حیثیت سے حسب معمول کام کرتے رہیں گے
کراچی۔۔۔ 24، فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک کے سینئر رکن ندیم نصرت کومتفقہ طور پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینر مقررکردیا ہے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔یہ فیصلہ تنظیم نو کے سلسلے میں آج ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ندیم نصرت گزشتہ ستمبرتک ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر کے عہدے پر فائز تھے تاہم تنظیمی امورکی رات دن انجام دہی کے باعث وہ شدیدعلیل ہوگئے تھے اور علاج ومعالجہ کے سلسلے میں طبی رخصت پر امریکہ چلے گئے تھے ۔امریکہ میں کئی مہینے علاج کے بعدان کی صحت میں قدرے بہتری آگئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ کام کرنے کی اجازت دیدی ہے، جس کے بعد وہ امریکہ سے دوبارہ لندن پہنچ گئے ہیں۔چناچہ آج رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طورپرندیم نصرت کو رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرکے عہدے پردوبارہ مقررکردیاہے۔ قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر نصرت شوکت اور کہف الوریٰ رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز کی حیثیت سے حسب معمول کام کرتے رہیں گے۔
وڈیو