Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطا ف حسین نے بلوچستان کی عوام کے خلاف ہونے والے ہر ظلم کے خلاف اور ہر جائز مسئلے کی حمایت میں بھرپور آواز بلندکی ہے، رکن رابطہ کمیٹی گل فراز خان خٹک


جناب الطا ف حسین نے بلوچستان کی عوام کے خلاف ہونے والے ہر ظلم کے خلاف اور ہر جائز مسئلے کی حمایت میں بھرپور آواز بلندکی ہے، رکن رابطہ کمیٹی گل فراز خان خٹک
 Posted on: 2/23/2015
جناب الطا ف حسین نے بلوچستان کی عوام کے خلاف ہونے والے ہر ظلم کے خلاف اور ہر جائز مسئلے کی حمایت میں بھرپور آواز بلندکی ہے، رکن رابطہ کمیٹی گل فراز خان خٹک 
ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ملک بھر میں آج لاکھو ں افراد کو مدد فراہم کی جارہی ہے ، رکن رابطہ کمیٹی 
نصیر آباد۔۔۔23فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے انسانی خدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم کیوایم کے قیام سے پہلے خدمت خلق کے لئے فلاحی ادارہ کی بنیاد رکھی جس کے زیراہتمام غریب و نادار لوگوں کوا مداد فراہم کرنے کا سلسلہ اس ادارے کے قیام سے لیکر آج تک جاری و ساری ہے اور اب اس کا دائرہ کار سندھ کی سرحدوں سے نکل کر ملک بھر میں پھیل چکا ہے ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ملک بھر میںآج لاکھو ں افراد کو مدد فراہم کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم بلوچستان کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ ورکرز کنونشن اور خد مت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی پروگرام کی تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیااس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین اور ضرورتمندافراداور خواتین کے لئے سلائی مشین،پنکھیں ،واٹر کولر،کپڑے ،سبزی اور فروٹ کے ٹھیلے ،راشن بیگ سمیت روز مرہ اشیاء کی چیزیں ودیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کمیٹی کے اراکین غلام علی شاہانی،محمد ذوالفقار،محمد ندیم ،زونل انچارج نصیر آباد زون نصیر احمد کھوسہ اور رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی سمیت ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان نے کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان کو ایک مستحکم ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جس میں تمام قومیتیوں سے تعلق رکھنے والے افراداورتمام مسالک اور مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی اور تحفظ حاصل ہو اور سب مل جل کر ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ جناب الطا ف حسین نے بلوچستان کی عوام کے خلاف ہونے والے ہر ظلم کے خلاف اور ہر جائز مسئلے کی حمایت میں بھرپور آواز بلندکرتے ہوئے بلوچ عوام کے حقوق کو نظر انداز نہیں ہونے دیا ۔
قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر کامریڈ رشید بلوچ،سابقہ صوبائی عہدیدار شوکت جتک،سید شوکت شاہ ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ فنگشنل کے ضلعی عہدیدار سہراب کھوسو نے جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہوکر اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکن کی حیثیت سے کام کرنے اور تحریک کے پیغام کوہر مظلوم تک پہنچانے میں اپنا بھر پورکردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک،رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی، ودیگر نے جناب الطاف حسین کی جانب سے شمولیت کرنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کیں۔

9/30/2024 12:24:36 PM