Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسافربسوں اورنجی گاڑیوں میں لگے ہوئے گیس سلنڈر چلتے پھرتے بم ہیں جو انسانوں کوموت کی نیندسلا رہے ہیں۔الطاف حسین


مسافربسوں اورنجی گاڑیوں میں لگے ہوئے گیس سلنڈر چلتے پھرتے بم ہیں جو انسانوں کوموت کی نیندسلا رہے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 2/23/2015
مسافربسوں اورنجی گاڑیوں میں لگے ہوئے گیس سلنڈر چلتے پھرتے بم ہیں جو انسانوں کوموت کی نیندسلا رہے ہیں۔الطاف حسین
عوام خدارا اپنی گاڑیوں اورہرقسم کی ٹرانسپورٹ میں سے گیس سلنڈر فی الفورنکلواکر انہیں پیٹرول اور ڈیزل پر منتقل کردیں
پاکستان پہلے ہی دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملوں اوربم دھماکوں کانشانہ بناہواہے دوسری طرف ان گیس سلنڈروں کی شکل میں عوام نے خودچلتے پھرتے بموں کوا پنی گاڑیوں میں فٹ کرلیاہے
عوام گیس سلنڈروں سے چلنے والی بسوں، ویگنوں،کوچزاوریگرگاڑیوں میں سفرکرنے سے بھی گریزکریں 
وفاقی وصوبائی حکومتیں گیس سلنڈروں سے ہونے والے دھماکوں سے بچاؤکیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں
گیس سلنڈروں پرچلنے والی گاڑیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کااعلان کیاجائے تاکہ ان چلتے پھرتے بموں کے دھماکوں سے معصوم شہریوں کو بچایاجاسکے،نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورارکان پارلیمنٹ سے گفتگو
رابطہ کمیٹی ،تنظیمی شعبہ جات اورارکان پارلیمنٹ گیس سلنڈروں سے ہونے والی تباہی اوراسکے نقصانات سے بچنے کیلئے عوام میں ہرسطح پر آگاہی کیلئے کوششیں کریں، اس معاملے کوپارلیمنٹ سمیت ہرسطح پراٹھایاجائے۔الطاف حسین
لندن ۔۔23فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام پاکستانیوں کومخاطب کرتے ہوئے ان سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ خدارا وہ اپنی اپنی کاروں،جیپوں، بسوں، ویگنوں،کوچزاورہرقسم کی ٹرانسپورٹ میں سے گیس کے سلنڈر فی الفورنکلواکر انہیں واپس پیٹرول اور ڈیزل پر منتقل کردیں۔ پیرکوایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورارکان پارلیمنٹ سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسافربسوں اورنجی گاڑیوں میں لگے ہوئے سی این جی اورایل پی جی کٹ کے یہ گیس سلنڈر چلتے پھرتے بم ہیں جونہ صرف انسانوں کوموت کی نیندسلادیتے ہیں بلکہ ان کی لاشوں کوناقابل شناخت بھی بنادیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملوں اوربم دھماکوں کانشانہ بناہواہے دوسری طرف ان گیس سلنڈروں کی شکل میں عوام نے خودچلتے پھرتے بموں کوا پنی گاڑیوں میں فٹ کرلیاہے ان ناقص گیس سلنڈروں کے پھٹ جانے کی صورت میں گاڑی والے نہ صرف خود جاں بحق ہوتے ہیں بلکہ درجنوں مسافروں کو بھی موت کی نیندسلادیتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان چلتے پھرتے بموں سے بچنے کاطریقہ یہی ہے کہ انہیں گاڑیوں سے فی الفورنکلواکرگاڑیوں کو واپس پیٹرول یاڈیزل پرمنتقل کردیا جائے ۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ ایسی بسوں، ویگنوں،کوچزاوریگرگاڑیوں میں سفرکرنے سے بھی گریزکریں جوگیس سلنڈروں پر چلائی جاتی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ گیس سلنڈروں سے ہونے والے دھماکوں سے بچاؤکیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،کچھ دنوں کانوٹس دیکر گیس سلنڈروں پرچلنے والی گاڑیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کااعلان کیاجائے تاکہ ان چلتے پھرتے بموں کے دھماکوں سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں سے بچاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ اگروفاقی وصوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں کوئی آرڈی ننس یا قانون تشکیل نہیں دیتی توگیس سلنڈروں سے معصوم شہریوں کی ہونے والی ہلاکتوں میں وہ بھی برابرکی ذمہ دار قرارپائے گی۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی ، تمام تنظیمی شعبہ جات اورارکان پارلیمنٹ پر ذوردیاکہ وہ گیس سلنڈروں سے ہونے والی تباہی اوراس سے پہنچنے والے نقصانات سے بچنے کیلئے عوام میں ہرسطح پر آگاہی کے لئے مہم چلائی جائے اور اس معاملے کوپارلیمنٹ سمیت ہرسطح پراٹھایاجائے ۔
وڈیو


9/30/2024 12:25:04 PM