Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے محروم و مظلوم عوام کیلئے جہد مسلسل میں کبھی باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا، عارف خان ایڈوکیٹ


جناب الطاف حسین نے محروم و مظلوم عوام کیلئے جہد مسلسل میں کبھی باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا، عارف خان ایڈوکیٹ
 Posted on: 2/22/2015
جناب الطاف حسین نے محروم و مظلوم عوام کیلئے جہد مسلسل میں کبھی باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا، عارف خان ایڈوکیٹ
بزرگ نئی نسل کو غریبوں کی بہبود،پاکستان کی تعمیر و ترقی اور بھائی چارے کیلئے جناب الطاف حسین کے کلیدی کردار سے آگاہ کریں
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ کا ایلڈرز ونگ کے تربیتی اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔22فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین نے اپنی جہد مسلسل کے تمام عرصے میں ملک کے محروم و مظلوم عوام کو انکے حقوق دلانے کی جدوجہد کی ہے اور اس جہد مسلسل میں انہوں نے کبھی باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقدہ ایم کیوا یم ایلڈرز ونگ کی تر بیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما و جوائنٹ انچارج متحدہ سوشل فورم احمد سلیم صدیقی اور ایلڈرز ونگ کمیٹی کے انچارج نے بھی اظہار خیال کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے کبھی اپنے کسی رشتہ دار یا گھر کے کسی فرد کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں نہیں بھیجا بلکہ ہمیشہ ملک کے باشعور و تعلیم یافتہ غریب نوجوان کو اسمبلیوں میں بھیجا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ جناب الطاف حسین کے نظریے اور فلسفہ کی سچائی کا ثبوت ہے کہ ایک چھت کے نیچے ملک کی تمام زبانوں ، علاقوں ، قصبوں ، مذاہب اور رنگ و نسل کے افراد موجود ہیں اور ملک کی ترقی و فلاح کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے ایلڈرز ونگ کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نئی نسل کو تحریک کے بنیادی مقاصد اور ملک میں غریبوں کی فلاح و بہبود،پاکستان کی تعمیر و ترقی اور ملک میں بھائی چارگی کے فروغ کیلئے جناب الطاف حسین کے کلیدی کردار سے آگاہ کریں تاکہ آئندہ نسل بھی پاکستان کی ترقی و شادابی کیلئے اپناکردار اداکرسکے۔اس موقع پر ایم کیو ایم لیگل ایڈکمیٹی کے مرکزی ذمہ داران ، مختلف سیکٹرز او ر یونٹس سے تعلق رکھنے والے ایلڈ ز کے کارکنان کی بڑی تعدا د اجلاس میں شریک تھی۔

9/30/2024 12:23:05 PM