Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیبر ڈویژن سے وابستہ محنت کش حق پرستی کی تحریک کا پھول ہیں جو تحریک کو متحرک رکھنے کیلئے ہمیشہ فرحت ، راحت اور تازگی فراہم کرتے آئے ہیں، انچارج لیبر ڈویژن کاظم رضا


لیبر ڈویژن سے وابستہ محنت کش حق پرستی کی تحریک کا پھول ہیں جو تحریک کو متحرک رکھنے کیلئے ہمیشہ فرحت ، راحت اور تازگی فراہم کرتے آئے ہیں، انچارج لیبر ڈویژن کاظم رضا
 Posted on: 2/22/2015
لیبر ڈویژن سے وابستہ محنت کش حق پرستی کی تحریک کا پھول ہیں جو تحریک کو متحرک رکھنے کیلئے ہمیشہ فرحت ، راحت اور تازگی فراہم کرتے آئے ہیں، انچارج لیبر ڈویژن کاظم رضا 
ملک کے موجودہ نازک ترین حالات اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قائد تحریک جناب الطا ف حسین واحد لیڈر ہیں جو ملک کی سا لمیت اور استحکام کیلئے ہر لمحہ بے چین ہیں ، کاظم رضا 
کارکنان خود احتسابی کا عمل جاری رکھ کر تحریک کیلئے نئی جہتیں تلاش کریں، کاظم رضا 
لیبر ڈویژن کا سالانہ کنونشن ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی بڑے پیمانے پر منائے گی جس میں عملی طور پر محنت کش ایک گلدستے کی مانند دکھائی دیں گے، کاظم رضا 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں لیبر ڈویژن کے 28ویں سالانہ کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقدہ لیبر ڈویژن کے ذمہ داران کے اجلا س سے خطاب 
کراچی ۔۔۔22، فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کا ایک اجلاس لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں لیبر ڈویژن کے نجی و سرکاری اداروں کے ذمہ داران نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں 28فروری کو ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے سالانہ لیبر کنونشن کے حوالے سے غور وخوض کیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جبکہ اجلاس میں شریک ذمہ داران نے سالانہ کنونشن کے پروگرام کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں ۔اس موقع پر لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارجز اور سینٹرل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین لیبر ڈویژن کا قیام محنت کشوں اور مزدوروں کے حقوق کیلئے عمل میں لائے تھے اور لیبر ڈویژن نے جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کے مطابق جس طرح سے محنت کشوں کے مسائل حل کئے اور انہیں ان کے حقوق دلائے وہ ایک زندہ مثال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے موجودہ نازک ترین حالات اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قائد تحریک جناب الطا ف حسین واحد لیڈر ہیں جو ملک کی سا لمیت اور استحکام کیلئے ہر لمحہ بے چین ہیں اور حکومت سمیت مسلح افواج کو اپنی جانب سے ایم کیوایم اور اس کے ایک ایک کارکن کی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے وابستہ ایک ایک کارکن فکری اور نظریاتی بنیادوں پر مضبوط ہے اور حق پرستی کی تحریک سے وابستہ کارکنان کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود احتسابی کا عمل جاری رکھیں تاکہ کارکنان تحریک کیلئے نئی جہتیں تلاش کرسکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیبر ڈویژن سے وابستہ محنت کش حق پرستی کی تحریک کا پھول ہیں جو حق پرستی کی تحریک کو متحرک رکھنے کیلئے ہمیشہ فرحت ، راحت اور تازگی فراہم کرتے آئے ہیں ۔ ایم کیوایم لیبر ڈویژن سالانہ کنونشن ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی بڑے پیمانے پر منائے گی جس میں عملی طور پر محنت کش ایک گلدستے کی مانند دکھائی دیں گے۔کاظم رضا نے لیبر ڈویژن کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ لیبر ڈویژن کے سالانہ 28ویں کنونشن کی تیاریاں بھر پور انداز سے شروع کردیں اور اس سلسلے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔ 

9/30/2024 12:24:23 PM