Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک کے مابین فون پر گفتگو


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک کے مابین فون پر گفتگو
 Posted on: 2/21/2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک کے مابین فون پر گفتگو
سیاسی صورتحال، پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اورملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
افغانستان کی حکومت کودہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کاقدم قدم پر ساتھ دیناچاہیے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے ہمکنارہو۔قائدتحریک الطاف حسین اوررحمن ملک کے مابین اتفاق
پاک فوج اوردیگرعسکری ادارے ملک کودہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے جس جرات اوربہادری سے کارروائی کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔الطاف حسین
اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج ، ایف سی اورپولیس کے افسروں اورجوانوں کوقائدتحریک الطاف حسین کاخراج عقیدت 
مختلف شہروں میں امام بارگاہوں،پولیس ہیڈکوارٹرز، اسکولوں اوردیگر مقامات پر دہشت گردوں کے حملوں پر اظہارمت دہشت گردی میں پولیس اہلکاروں اورشہریوں سمیت متعددافراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس 
لندن۔۔۔21، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک کے مابین فون پر گفتگوہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال، پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اورملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں امام بارگاہوں،پولیس ہیڈکوارٹرز، اسکولوں اوردیگر مقامات پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوران واقعات میں پولیس اہلکاروں اورشہریوں سمیت متعددافراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہارکیا۔ گفتگومیں اس امرپراتفاق کیاگیاکہ پاکستان اورافغانستان دونوں ہی دہشت گردی کاشکار ہیں لہٰذا افغانستان کی حکومت کودہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کاقدم قدم پر ساتھ دیناچاہیے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے ہمکنارہواور دونوں ممالک دہشت گردی سے نجات حاصل کرسکیں۔ جناب الطاف حسین اوررحمن ملک نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے جراتمندانہ ایکشن کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاک فوج اوردیگرعسکری ادارے ملک کودہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے جس جرات اوربہادری سے کارروائی کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج ، ایف سی اورپولیس کے افسروں اورجوانوں کوخراج عقیدت پیش کیااوران کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔
وڈیو
 

9/30/2024 12:21:10 PM