Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے کارکن دانش کلیم کو دہشت گردوں نے دن دہاڑے قتل کردیا ،قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں،قمر منصور


ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے کارکن دانش کلیم کو دہشت گردوں نے دن دہاڑے قتل کردیا ،قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں،قمر منصور
 Posted on: 2/19/2015
ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے کارکن دانش کلیم کو دہشت گردوں نے دن دہاڑے قتل کردیا ،قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں،قمر منصور
گزشتہ ڈھائی سال قبل انکے والد کلیم اللہ کلیم کو بھی دہشت گردوں نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا لیکن آج تک انکے قاتل بھی بے نقاب نہیں ہوسکےاعلیٰ عدالتوں سے میں یہ درخواست کررہا ہوں کہ کراچی کی عوام انصاف مانگ رہی ہے انہیں کون انصاف فراہم کریگا؟
کراچی کے شہریوں کو پاکستان کا شہری سمجھا جائے ،عباسی شہید اسپتال کے باہر رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو
کراچی۔۔۔19فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے عباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں آج ہمارے ایک اور بے گناہ کارکن کو ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن میں بیدردی کے ساتھ قتل کردیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اس موقع پر انکے ہمراہ رکن رابطہ کمیٹی عارف خان اور حق پرست ارکان اسمبلی مظاہر امیر اور سیف الدین خالد بھی موجو دتھے۔رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور نے کہا کہ دانش کلیم عباسی شہید اسپتال ٹراما سینٹر میں ملازمت کرتے تھے اور وہ انتہائی انسان دوست ، شریف اور محنتی شخص تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال قبل انکے والد کلیم اللہ کلیم کو بھی دہشت گردو ں نے اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا لیکن آج تک انکے قاتل بھی گرفتار اوربے نقاب نہیں ہوسکے، میں حکمرانوں اور قانون نافذکرنے والے اداروں اور پاکستان بھر کے شہریوں سے سے سوال کرتا ہوں کہ دانش کلیم کا گناہ یہ ہے کہ وہ ایم کیو ایم کا کارکن تھا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی حمایت سب سے پہلے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے کی ،آرمی پبلک اسکول کا سانحہ ہو اور یا سانحہ شکار وپورو اسلام آباد، ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں ،دانش کلیم کی عمر 32سال تھی ،انکی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ ایک بیٹی صرف 22دن کی ہے ،ہم کیا جواب دیں ان کے اہل خانہ کو؟۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور علیٰ عدالتوں سے میں یہ درخواست کررہا ہوں کہ دانش کلیم کی شہادت کے حوالے سے ان کے اہلخانہ اور کراچی کے عوام انصاف مانگ رہے ہیں انہیں کون انصاف فراہم کریگا؟،کراچی کے شہریوں کو پاکستان کا شہری سمجھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جارہا ہے لیکن کوئی ہمارے کارکنان کے قتل پر ایک جملہ تک نہیں کہہ رہا سب قانون نافذکرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔قمر منصور نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی یہ وجہ ہے یہی ہمارا سب سے بڑا جرم ہے ۔انہوں نے حکمرانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دانش کلیم کے قتل کا سختی سے نوٹس لیں اور واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔قبل ازیں ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی عباسی شہید کے کارکن دانش کلیم کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان قمر منصور ،عارف خان ایڈوکیٹ ،حق پرست ارکان اسمبلی ،میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں ۔رابطہ کمیٹی نے دانش کلیم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دانش کلیم کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔

9/30/2024 12:21:43 PM