Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آباد میں امام بارگاہ پر دہشت گردوں کے حملے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہار مذمت


اسلام آباد میں امام بارگاہ پر دہشت گردوں کے حملے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 2/18/2015
اسلام آباد میں امام بارگاہ پر دہشت گردوں کے حملے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہار مذمت ،کئی افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہار
اسلام آباداورراولپنڈی سمیت تمام شہروں میں قائم مساجداور امام بارگاہوں سمیت تمام مذہبی عبادت گاہوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر کیاجائے۔الطاف حسین
عوام بھی اپنی مدد آپ کے تحت عبادت گاہوں میں چوکیداری سسٹم نافذ کریں۔الطاف حسین
جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کی ہرممکنہ مدد کریں اور خون کے عطیات دیں، ایم کیوایم پنجاب کے صدرمیاں عتیق ،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن زاہدملک اور اپرپنجاب کے صدرحاجی عتیق عباسی سمیت ذمہ داروں، کارکنوں اور ماؤں بہنوں سے قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔۔18، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد کری روڈ پر واقع امام بارگاہ پرنمازمغرب کے دوران دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکئی افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکیلئے دعائے مغفرت کی اوران کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔انہوں نے دھماکے اورفائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے نمازیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباداورراولپنڈی سمیت تمام شہروں میں قائم مساجداور امام بارگاہوں سمیت تمام مذہبی عبادت گاہوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر کیاجائے اور عوام بھی اپنی مدد آپ کے تحت عبادت گاہوں میں چوکیداری سسٹم نافذ کریں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب کے صوبائی صدرمیاں عتیق ، سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن زاہدملک اور ایم کیوایم اپرپنجاب کے صدرحاجی عتیق عباسی سمیت تمام ذمہ داروں، کارکنوں اور تمام ماؤں بہنوں سے بھی پرذور اپیل کی ہے کہ وہ جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کی ہرممکنہ مدد کریں اور جہاں جہاں خون کے عطیات دینے کی ضرورت پیش آئے وہاں خون کے عطیات دیں۔

9/30/2024 12:23:25 PM