Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مذہب کے نام پر دہشت گردی کی سرپرستی وحمایت کرنے والی جماعتوں کا محاسبہ ناگزیر ہے، قاسم علی رضا


مذہب کے نام پر دہشت گردی کی سرپرستی وحمایت کرنے والی جماعتوں کا محاسبہ ناگزیر ہے، قاسم علی رضا
 Posted on: 2/16/2015
مذہب کے نام پر دہشت گردی کی سرپرستی وحمایت کرنے والی جماعتوں کا محاسبہ ناگزیر ہے، قاسم علی رضا
القاعدہ اور طالبان کے نامی گرامی دہشت گرد ایک مذہبی جماعت کے رہنماؤں کے گھروں سے گرفتارکیے گئے ، قاسم علی رضا
آج تک ان سفاک دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والی جماعت کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، قاسم علی رضا
القاعدہ، طالبان اورداعش کے دہشت گردوں کی سرپرستی اور حمایت کرنے والی جماعتوں کا محاسبہ کیا جائے، وزیراعظم سے مطالبہ
لندن۔۔۔16، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے کہاہے کہ ملک سے مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے القاعدہ، طالبان اور داعش کی سرپرستی وحمایت کرنے والی جماعتوں کا محاسبہ ناگزیر ہے ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ یہ حقیقت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے کہ القاعدہ اور طالبان کے نامی گرامی دہشت گرد کس مذہبی جماعت کے رہنماؤں کے گھروں سے گرفتارکیے گئے ، یہ دہشت گرد نہ صرف بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہیں بلکہ پاکستان میں سول وملٹری تنصیبات، سری لنکن ٹیم اوردیگر مقامات پر حملوں میں بھی ملوث ہیں لیکن آج تک ان سفاک دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی سرپرستی کرنے والی جماعت کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ قاسم علی رضا نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ القاعدہ، طالبان اورداعش کے دہشت گردوں کی سرپرستی اور حمایت کرنے والی جماعتوں کا محاسبہ کیا جائے اور ملک بھر میں قتل وغارتگری اوردہشت گردی میں ملوث عناصر کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


9/30/2024 12:22:18 PM