Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محبت خداہے اور خدا محبت ہے، الطاف حسین


محبت خداہے اور خدا محبت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/15/2015
محبت خداہے اور خدا محبت ہے، الطاف حسین
محبت کے پیغام کو عام کرکے ہی دنیا کو جنت بنایاجاسکتا ہے، الطاف حسین
پیار ومحبت سے محبت کی جائے اور بغض عناداور کینہ پروری سے نفرت کی جائے، الطاف حسین
ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا پیغام
اللہ تعالیٰ غیب سے ایسا کرم فرمائے کہ پوری دنیا سے دہشت گردی کاخاتمہ ہوجائے یا کم ازکم دہشت گردی کے خاتمے کا آغاز پاکستان سے ہوجائے، الطاف حسین
نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن۔۔۔15،فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ محبت خداہے اور خدا محبت ہے اور محبت کے پیغام کو عام کرکے ہی دنیا کو جنت بنایاجاسکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان اورہمدردوں کو ویلنٹائنز ڈے کی مبارکباد بھی پیش کی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے ویلنٹائنز ڈے کی مختصر تاریخ اور اس دن کومنانے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاکہ آج ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر میرا پیغام ہے کہ پیار ومحبت سے محبت کی جائے اور بغض عناداور کینہ پروری سے نفرت کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم ذہنوں میں اگرآپ نفرت کے بیج بوئیں گے تو نفرت کی ہی فصل کاٹیں گے اور اگر محبت کے بیج بوئیں گے تو محبت کی فصل کاٹیں گے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ عقل استعمال کرنے اور زمانے کے ساتھ چلنے والے لوگ اگر چاہیں تو وہ اپنی سوچ کو جدید عہد کے تقاضوں میں ڈھال سکتے ہیں اور اگر کوئی زمانے کے ساتھ چلنا سیکھ جائے تو وہ ترقی، خوشحالی اور عروج پاتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ویلنٹائنز ڈے ، ہرسال 14،فروری کو منایا جاتا ہے ، اس دن لوگ ایک دوسرے کو پیار کے پیغام کے ساتھ کارڈز، پھول اور چاکلیٹ کے تحائف پیش کرتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں کو ویلنٹائنز ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ سب سے بہت پیارکرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک اجتماعی مفادات کے حصول کیلئے بنتی ہے ، اگر کسی تحریک میں شامل افراد کی سوچ انفرادیت کے تابع ہوجائے تو بشری خامیوں کا شکار ہوکر نہ صرف خود غرض بن جاتا ہے بلکہ اس کی ترجیحات بھی بدل جاتی ہیں اور وہ اجتماعی مفادات کی جدوجہدسے خود کو دور کرلیتا ہے۔انہوں نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں بالخصوص نوجوان نسل پر زوردیا کہ وہ خود کوجدید عہد کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں ، جدید علوم حاصل کریں اور 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت حاصل کریں تاکہ ملک و قوم کے اجتماعی مفادات کے حصول کیلئے وہ بھی اپنا بھرپورکردار ادا کرسکیں۔ جناب الطاف حسین نے ملک کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے ، انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ، زخمیوں کو صحت کاملہ عطا کرے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غیب سے ایسا کرم فرمائے کہ پوری دنیا سے دہشت گردی کاخاتمہ ہوجائے یا کم ازکم دہشت گردی کے خاتمے کا آغاز پاکستان سے ہوجائے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان نے بھی جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار کیا اور انہیں ویلنٹائنز ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے دعائیں کیں۔


9/30/2024 12:22:54 PM