Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پمزاسپتال اسلام آبادمیں مسلح شخص کی جانب سے معروف ڈاکٹرشاہدنوازکوقاتلانہ حملے میں فائرنگ کرکے شدیدزخمی کرنے پرالطاف حسین کااظہارمذمت،صحت یابی کے لئے دعا


پمزاسپتال اسلام آبادمیں مسلح شخص کی جانب سے معروف ڈاکٹرشاہدنوازکوقاتلانہ حملے میں فائرنگ کرکے شدیدزخمی کرنے پرالطاف حسین کااظہارمذمت،صحت یابی کے لئے دعا
 Posted on: 2/14/2015
پمزاسپتال اسلام آبادمیں مسلح شخص کی جانب سے معروف ڈاکٹرشاہدنوازکوقاتلانہ حملے میں فائرنگ کرکے شدیدزخمی کرنے پرالطاف حسین کااظہارمذمت،صحت یابی کے لئے دعا 
سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے نامورڈاکٹرز،پروفیسرز،انجینئرزاورپروفیشنلز کونشانہ بنایاجارہاہے
فخراسلام آباد ڈاکٹرشاہدنوازشعبہ امراض قلب کے سربراہ ہیں جن کی طب کے حوالے سے خدمات بے مثال ہیں
حق پرست عوام وکارکنان ڈاکٹرشاہدنوازکی جلدومکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعائیں کریں،الطاف حسین کی اپیل
کراچی:۔۔۔ 14؍فرو ری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مسلح شخص کی جانب سے پمزاسپتال اسلام آبادمیں معروف ڈاکٹرشاہدنوازکوقاتلانہ حملے میں فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کونقصان پہنچانے کے لئےنامورڈاکٹرز،پروفیسرز،انجینئرزاورپروفیشنلز کونشانہ بنایاجارہاہے اور ڈاکٹرشاہدنوازپرقاتلانہ حملہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرشاہدنوازشعبہ امراض قلب کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ فخرِ اسلام آباد بھی کہلاتے ہیں جن کی طب کے حوالے سے خدمات بے مثال ہیں۔جناب الطاف حسین نے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضورڈاکٹرشاہدنوازکی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکریں۔

9/30/2024 12:21:03 PM