Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل راحیل شریف ،پاکستان کی تاریخ کی بہت بڑی جنگ لڑرہے ہیں، الطاف حسین


جنرل راحیل شریف ،پاکستان کی تاریخ کی بہت بڑی جنگ لڑرہے ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 2/14/2015
جنرل راحیل شریف ،پاکستان کی تاریخ کی بہت بڑی جنگ لڑرہے ہیں، الطاف حسین
جنرل راحیل شریف کے لئے والدہ محترمہ سے جدائی کاصدمہ یقیناًبہت بڑا ہے، الطاف حسین
مرحومہ جنتی خاتون ہیں اور بہت اچھی جگہ ہیں لہٰذا جنرل راحیل شریف صبروتحمل اور حوصلے سے کام لیں، الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان جنرل راحیل شریف کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن:۔۔۔14، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنرل راحیل شریف ،پاکستان کی تاریخ کی بہت بڑی جنگ لڑرہے ہیں اورایسے میں جنرل راحیل شریف کے لئے والدہ محترمہ سے جدائی کاصدمہ یقیناًبہت بڑا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مصلحت کے آگے انسان بے بس ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی والدہ رضائے الہٰی سے ان کے درمیان نہیں رہیں لیکن مرحومہ جنتی خاتون ہیں اور بہت اچھی جگہ ہیں لہٰذا جنرل راحیل شریف صبروتحمل اور حوصلے سے کام لیں۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر ایک ایک پاکستانی مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان جنرل راحیل شریف اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جنرل راحیل شریف کی والدہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، تمام سوگوارلواحقین خصوصاً جنرل راحیل شریف کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

9/30/2024 12:24:11 PM