Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد الطاف حسین نے تحریک کا آغاز کرکے پاکستان کے اس گلے سڑے سیاسی نظام میں دراڑ ڈالی اور غریب ومتوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور قابل لوگوں کو ایوانوں میں بھیجا، ارکان رابطہ کمیٹی

قائد الطاف حسین نے تحریک کا آغاز کرکے پاکستان کے اس گلے سڑے سیاسی نظام میں دراڑ ڈالی اور غریب ومتوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور قابل لوگوں کو ایوانوں میں بھیجا، ارکان رابطہ کمیٹی
 Posted on: 2/9/2015 1
قائد الطاف حسین نے تحریک کا آغاز کرکے پاکستان کے اس گلے سڑے سیاسی نظام میں دراڑ ڈالی اور غریب ومتوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور قابل لوگوں کو ایوانوں میں بھیجا، ارکان رابطہ کمیٹی 
جولوگبلاتفریق رنگ ونسل، مذہب قوم جائز حقوق کی ،جدوجہد کر تے ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں
رابطہ کمیٹی و دیگر کا لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبادمیں کراچی مضافاتی آرگنا ئزنگ کمیٹی کے کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب 
کراچی ۔۔9فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ ،محمد عظیم فاروقی اورسینئر کارکن احمد سلیم صدیقی نے کہاکہ کوئی بھی تحریک اس وقت جنم لیتی ہے جب ظلم و زیادتی کی انتہا ہوجائے اورنا انصافی عام ہوجائے اور یہی کچھ پاکستان کے کرپٹ سیاسی کلچر کا حصہ تھا کہ وڈیرے ، سرمایہ دار،اور مورثی سیاست کے علمبر دار اس ملک پر لیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین نے تحریک کا آغاز کرکے پاکستان کے اس گلے سڑے نظام میں دراڑ ڈالی اور غریب ومتوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ قابل لوگوں کو ایوانوں میں بھیجا۔ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام (کراچی ) کے سیکٹر و یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا جو لوگ اجتماعی سوچ رکھتے ہیں اور بلاتفریق رنگ ونسل مذہب قوم کے جائز حقوق کی جدوجہد کر تے ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر کارکن پر فرض ہے کہ وہ نظریاتی طور پر پختہ ہونے کے لئے تحریکی نظم وضبط ، قواعد ، مشن ومقصد ، قواعد وضوابط اور اصولوں سے آگہی اور وابستگی کا تسلسل اور تواتر کے ساتھ اعادہ کرتا رہے ۔

9/30/2024 10:20:37 AM