Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت رفیق راجپوت کو خطرناک مجرم بنا کر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے، عامر خان


کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت رفیق راجپوت کو خطرناک مجرم بنا کر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے، عامر خان
 Posted on: 2/9/2015 1
کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت رفیق راجپوت کو خطرناک مجرم بنا کر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے، عامر خان
رفیق راجپوت انتہائی معتبر ادارے میں ملازمت پیشہ ہیں جن کا کردار اور اخلاق نہایت اچھا ہے 
ایم کیوا یم بارہا عوام کو سانحہ 12مئی کے مرکزی کردارو ں اور اس سانحے کے پس پردہ حقائق سے آگا ہ کرتی رہی ہے
12مئی 2007ء کو ایم کیوا یم کی ریلی میں مائیں ، بہنیں ، بچے ، بزرگ حتیٰ کے نومولود بچے بھی شریک تھے 
ایم کیو ایم پاکستان دوست اور محبت وطن جماعت ہے ہمارے بیگنا ہ کارکنوں کو آپریشن کی آ ڑ میں گرفتار کیا جارہاہے ، سید حیدر عباس رضوی 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامر خان کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔9فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے محمود آباد کے سیکٹر انچارج رفیق راجپوت کی گرفتاری کو عوام میں ایم کیوایم کی تصویر مسخ کرنے کی سازشوں کا حصہ قرارد یا ہے اور کہا ہے کہ 16جنوری کے بعد ایم کیوا یم کے کارکنان و ہمدردوں کی گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے جن پر من گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامر خان نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت ایم کیوا یم کے سیکٹر انچارج رفیق راجپوت کو خطرناک مجرم بنا کر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رفیق راجپوت انتہائی شریف اور ایک معتبر ادارے میں ملازمت پیشہ ہیں جن کا کردار اور اخلاق نہایت اچھا ہے اور بڑی تعجب کی بات ہے کہ ایسے شخص کو 7برس بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سانحہ12مئی کے کیس میں ایسے شخص کو نامزد کیا ہے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر نصرت شوکت ، اراکین سید حیدر عباس رضوی ، قمر منصور ، عارف خان ایڈوکیٹ ،عظیم فاروقی ، ایم کیوا یم خیبر پختونخواکے صدر بیرسٹر محمد علی سیف اور ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق بھی انکے ہمراہ تھے ۔ عامر خان نے کہا کہ ہر با شعور شخص یہ بات جانتا ہے کہ اگر رفیق راجپوت اتنے خطرناک ملزم ہوتے جتنا انہیں پیش کیا جارہا ہے تو کیا وہ آرام و سکون کے ساتھ اپنے گھر والوں کے ہمراہ زندگی گزار رہے ہوتے یا مفرور ہوتے؟؟۔عامرخان نے کہا کہ ایم کیوا یم بارہا میڈیاکے توسط سے عوام کو سانحہ 12مئی کے مرکزی کردارو ں اور اس سانحے کے پس پردہ حقائق سے آگا ہ کرتی رہی ہے انہوں نے کہا کہ 12مئی 2007ء کو ایم کیو ایم نے عدلیہ کی خود مختاری کیلئے ریلی نکالی تھی جس میں ہماری مائیں ، بہنیں ، بچے ، بزرگ حتیٰ کے نومولود بچے بھی شریک تھے اگر ایم کیو ایم کسی تخریب کاری کا ادارہ رکھتی تو کیا اپنے نومولود بچوں اورماؤں ، بہنوں کو سڑکوں پر لے کر آتی؟ ،انہوں نے کہا کہ ہمارے14بیگناہ کارکنوں کو 12مئی کے روز شہید کردیا گیا لیکن آج تک ان کے قاتل گرفتارنہیں ہوئے ۔عامر خان نے کہا کہ آج تک سانحہ 31اکتوبر، قصبہ علیگڑھ 1986ء ، 30ستمبر 1988حیدر آباد اور پکہ قلعہ میں سینکڑوں عوام کو قتل کرنے والے بھی آج تک گرفتا ر نہیں کئے گئے ہیں لیکن ایم کیوایم کے بیگناہ کارکن کو 12مئی جیسے سانحے میں بلاجواز ملوث کردیا گیا ہے اور جنوری سے اب تک ہمارے متعدد ساتھیوں کو بلا جواز بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ عامر خان نے کہا کہ ایم کیوا یم کے خلاف نفرت اور ظلم و ذیادتیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے ۔ایک صحافی کو جواب دیتے ہوئے سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ 12مئی کے متعلق حقائق سے ایم کیو ایم عوام کو آگاہ کرتی رہی ہے او ر ہمیشہ کھل کر بات کی ہے کیونکہ اس روز ایم کیو ایم ایک مذموم سازش کا شکار ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ 12مئی دراصل ان لوگوں کی سازش تھی جو سانحہ کشمیر میں عوام کیلئے ایم کیوا یم کی خدمات کے بعد ملک بھر میں ایم کیوایم کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ تھے ۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو یم نےBitter Truthکے عنوان سے سانحہ12مئی کے حقائق پر مبنی ویڈیو بھی جاری کی تھی جو آج بھی باآسانی انٹر نیٹ پر موجود ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں حید ر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان دوست اور محبت وطن جماعت ہے اور ہم نے کراچی سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے آپریشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہمارے بیگنا ہ کارکنوں کو آپریشن کی آ ڑ میں گرفتار کیا جارہا ہے ، ایم کیوا یم آپریشن کی شفافیت کیلئے پہلے دن سے غیر جانبدار افراد پر مشتمل کمیٹی کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن وہ بھی آج تک تشکیل نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے ہمارے سیکٹر انچارج رفیق راجپوت پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں جو انشاء اللہ عدالت میں غلط ثابت ہو ں گے ۔

9/30/2024 10:22:16 AM