Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم محمودآبادکے سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کو گرفتارکرلیاگیا، رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


ایم کیوایم محمودآبادکے سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کو گرفتارکرلیاگیا، رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 2/7/2015 1
ایم کیوایم محمودآبادکے سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کو گرفتارکرلیاگیا، رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت 
رینجرزکے اہلکاروں نے رفیق راجپوت کوان کے گھرپرچھاپہ مارکرگرفتارکیا
رفیق راجپوت کوفی الفوررہاکیاجائے ،ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورعہدیداروں کی گرفتاریوںکاسلسلہ بندکیاجائے۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔7 فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم محمودآبادکے سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب تقریباًساڑھے تین بجے محمودآبادکے سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کے گھرپرچھاپہ مارا۔ چھاپہ مارنے والوں میں کچھ اہلکار سادہ لباس میں بھی ملبوس تھے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رفیق راجپوت کوگرفتاری کے بعدنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے اوران کے بارے میں کچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ انہیں کہاں رکھاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں کراچی میں ایم کیوایم کے کئی کارکنوں اور ذمہ داروں کوشہیدکردیاگیالیکن آج تک ان میں کسی ایک بھی شہیدکارکن کے کسی قاتل کوگرفتارنہیں کیاگیاہے بلکہ الٹاایم کیوایم کے کارکنوں اورعہدیداروں کوہی گرفتارکیاجارہاہے اورانہیں دوران حراست انسانیت سوزتشددکانشانہ بنایا جارہاہے اورتشددکے ذریعے اپنی مرضی کے بیانات لے کرانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم محمودآبادسیکٹرکے انچارج رفیق راجپوت کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورعہدیداروں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے۔


9/30/2024 10:18:02 AM