بلدیہ ٹاؤن میں گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگانے والے سفاک فرد کا خفیہ تعلق تحریک انصاف کی شیریں مزاری سے ہے
رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد خان، ڈاکٹر سلیم دانش، ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے آرگنائزر جنید فہمی
ایم کیوایم کینیڈا کے آرگنائزر آصف قاضی، ایم کیوایم آسٹریلیا کے آرگنائزر افروز شاہین اورایم کیوایم کے جرمنی کے ساجد آزاد کا مشترکہ بیان
جس جماعت کاسربراہ بغیر شرعی نکاح کے ایک بچی کا باپ بن جائے ایسے بدکردار اور داغدار شخصیت کے مالک شخص کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دینے والی شیریں مزاری کے مشکوک کردار سے کون واقف نہیں
آئی ایس آئی ، ایم آئی اور ایف آئی اے کے ذریعہ تحریک انصاف کے سربراہ کے سیتاوائٹ سے غیرشرعی تعلقات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بچی ٹیریان کی تحقیقات کرائی جائے
تاکہ لاکھوں عوام اس تحریک انصاف کے سربراہ اور ان کی معاونت کرنے ولای شیریں مزاری کے حوالہ سے انکشافات کے بعد سکھ وسکون کاسانس لے سکیں
سیتاوائٹ کی عدالتی رپورٹ اس پریس ریلیز کے ساتھ منسلک ہے
لندن۔۔۔ 7،فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد خان، ڈاکٹر سلیم دانش، ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے آرگنائزر جنید فہمی ، ایم کیوایم کینیڈا کے آرگنائزر آصف قاضی، ایم کیوایم آسٹریلیا کے آرگنائزر افروز شاہین اور ایم کیوایم کے جرمنی کے ساجد آزاد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگانے والے سفاک فرد کا خفیہ تعلق تحریک انصاف کی شیریں مزاری سے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس جماعت کاسربراہ بغیر شرعی نکاح کے ایک بچی کا باپ بن جائے اور پاکستان میں جھوٹے جھوٹے وعدے کرکے اور بیانات دیکر قوم کوگمراہ کرنے میں ملوث ہو، ایسے بدکردار اور داغدار شخصیت کے مالک شخص کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دینے والی شیریں مزاری کے مشکوک کردار سے کون واقف نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلدیہ ٹاؤن میں گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگانے والے فرد کا بھی خفیہ تعلق تحریک انصاف کی شیریں مزاری سے رہا ہے لہٰذا آئی ایس آئی ، ایم آئی اور ایف آئی اے کے ذریعہ تحریک انصاف کے سربراہ کے سیتاوائٹ سے غیرشرعی تعلقات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بچی ٹیریان کی تحقیقات کرائی جائے تاکہ لاکھوں عوام اس تحریک انصاف کے سربراہ اور ان کی معاونت کرنے والی شیریں مزاری کے حوالہ سے انکشافات کے بعد سکھ وسکون کاسانس لے سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ان تمام والدین کو صبرکی توفیق عطافرمائے جنکی معصوم بچیوں کا مستقبل یہ دونوں افراد ملکر تاریک کرچکے ہیں۔سیتاوائٹ کی عدالتی رپورٹ اس پریس ریلیز کے ساتھ منسلک کی جارہی ہے۔
