Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفون پرتفصیلی گفتگو


سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفون پرتفصیلی گفتگو
 Posted on: 2/6/2015 1
سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفون پرتفصیلی گفتگو
سیاسی صورتحال اور ملک کودرپیش ان گنت مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال 

لندن۔۔۔ 6 فروری 2016ء
پاکستان پیپلزپارٹی کے کوچیئرپرسن اورسابق صدرمملکت آصف زرداری اورمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کے درمیان ایک طویل مدت کے بعد جمعہ کی شب ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور ملک کودرپیش ان گنت مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسائل پربھی سیرحاصل گفتگوہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ماضی کی تلخیوں،بدگمانیوں اورناانصافیوں کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاکہ اردو بولنے والوں کابھی سندھ پر اتناہی حق ہے جتنا سندھی بولنے والوں کاحق ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کومفاہمت اورافہام وتفہیم کی ضرورت ہے اور اگردونوں جماعتوں کے مابین دوبارہ ساتھ چلنے کامعاہدہ ہواتومیں یقین دلاتاہوں کہ اس مرتبہ 40/60 کے طے شدہ معاہدے پر مکمل دیانتداری کے ساتھ عمل ہوگا ۔ دونوں رہنماؤں کے مابین سینیٹ کے الیکشن کے معاملات پر بھی تفصیلی اورمثبت پیش رفت ہوئی۔اس سلسلے میں جلدہی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں تفصیلی بات چیت کا آغاز ہوگا۔گفتگوکے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورایک دوسرے کے لئے خیرسگالی کے جذبات کااظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں نے سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سمیت ان تمام رہنماؤں کے کردارکوسراہاجولڑائی جھگڑے کے بجائے مفاہمت اوراتحادویکجہتی پر یقین رکھتے ہیں

9/30/2024 10:21:20 AM