Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست اراکین قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور ڈاکٹر فوزیہ کی وفد کے ہمراہ واٹر بورڈ کے افسر آصف قادری اور دیگر افسران سے ملاقات


حق پرست اراکین قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور ڈاکٹر فوزیہ کی وفد کے ہمراہ واٹر بورڈ کے افسر آصف قادری اور دیگر افسران سے ملاقات
 Posted on: 2/6/2015 1
حق پرست اراکین قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور ڈاکٹر فوزیہ کی وفد کے ہمراہ واٹر بورڈ کے افسر آصف قادری اور دیگر افسران سے ملاقات 
ڈیفنس، کلفٹن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور عوام کی مشکلات سے واٹر بورڈ کے افسران کو آگاہ کیا 
ڈیفنس، کلفٹن اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکین کئی کئی روز تک پانی نہیں ملنے کی وجہ سے عوام شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
ڈیفنس کلفٹن اور دیگر علاقوں کے عوام کو فوری پانی فراہم کیا جائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
ڈیفنس، کلفٹن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جلد ہی پانی کی فراہمی کو یقین بنایا جائے گا، واٹر بورڈ کے افسران کی حق پرست اراکین اسمبلی کو یقین دہانی 
کراچی:۔۔6؍ فروری 2015ء 
حق پرست اراکین قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور ڈاکٹر فوزیہ نے وفد کے ارکان کے ہمراہ جمعہ کے روز واٹر بورڈ کے افسر آصف قادری اور دیگر افسران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ڈیفنس کلفٹن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا ۔ حق پرست اراکین اسمبلی نے واٹر بورڈ کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اس وقت ڈیفنس کلفٹن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کئی کئی روز تک عوام کو پانی نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے مکین شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں ۔ حق پرست اراکین اسمبلی نے واٹر بور ڈ کے افسران سے کہا کہ پانی انسان کی بنیادی ضروریات میں سے ہے جس کے بغیر انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتی ہے ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور ڈاکٹر فوزیہ نے واٹر بورڈ کے افسران کو تاکید کہ وہ ہنگامی بنیاد پر ڈیفنس، کلفٹن اور اس سے ملحقہ علاقوں کے عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ پانی کے مسئلے کی وجہ سے ان علاقوں میں کسی قسم کی کوئی لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ نہ پیدا ہوجائے اور شرپسند عناصر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان علاقوں کے عوام کو شرپسندی کی طرف مائل نہ کرسکے ۔ ملاقات میں ایم کیو ایم حق پرست اراکین اسمبلی کے علاوہ ڈیفنس کلفٹن کے دیگر معززین شہریبھی ان کے ہمراہ تھے ۔ واٹر بورڈ کے افسر آصف قادری اور دیگر افسران نے حق پرست اراکین اسمبلی علی رضا عابدی اور ڈاکٹر فوزیہ کی باتوں کو توجہ سے سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ڈیفنس، کلفٹن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقین بنایا جائے گا ۔

9/30/2024 10:20:25 AM