Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جو قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یادرکھتی ہیں وہ ہمیشہ کامیاب وکامران رہتی ہیں۔گلفراز خان خٹک


جو قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یادرکھتی ہیں وہ ہمیشہ کامیاب وکامران رہتی ہیں۔گلفراز خان خٹک
 Posted on: 2/6/2015 1
جو قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یادرکھتی ہیں وہ ہمیشہ کامیاب وکامران رہتی ہیں۔گلفراز خان خٹک
رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک بھائی کے ہمراہ انچارج واراکین کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی (KMOC)کی یادگار شہداء حق اور بانی وقائدتحریک الطاف حسین بھائی کے والد اور والدہ کی قبور پر حاضری وفاتحہ خوانی 
کراچی ۔۔۔6، فروری 2015ء 
ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی (KMOC)کی تنظیم نو کے اعلان کے بعد جملہ اراکین KMOCنے رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک کی سربراہی میں یادگار شہدائے حق پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورحق پرست شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور تحریکی جدوجہد کی راہ میں شہید ہونے والے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیلوٹ کیا ۔قبل ازیں اراکین نے پاپوش نگر قبرستان جاکر بانی وقائد تحریک الطاف حسین کے والد محترم نذیر حسین اور والدہ محترمہ خورشید بیگم کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ رکن رابطہ کمیٹی نے انچارج و اراکین KMOCسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتیں ہیں وہ تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ کے لئے گم ہوجاتیں ہیں اور جو قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یادر کھتیں ہیں وہ ہمیشہ سرخرو اور کامیا ب ہوتیں ہیں ،جناب الطا ف حسین نے آج سے 34سال قبل حق پرستی کی جوتحریک شروع کی اس میں انتہائی کٹھن ادوار آئے ،حق پرستی کی جدوجہد کی راہ میں�آنے والی قوتوں نے ہمیشہ MQMکو کچلنے کی کوشش کی یہاں تک کہ ریاستی آپریشن اور جبروتشدد کے ذریعے ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کیں لیکن حق پرستی کی راہ میں چلنے والے 16ہزارسے زائد کارکنان نے اپنے پیارے قائد کے نظریہ کی پاسداری کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے اس تحریک کو جلاء بخشی اور آج تحریک جس مقام پر ہے اس میں شہدائے حق کی قربانیوں کا بڑا حصّہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کسی طور فراموش نہیں کرسکتے ہیں ، کیونکہ تحریک کی راہ میں شہید ہونے والے شہداء نے اپنے خون سے اس تحریک کو دوام بخشاہے۔

9/30/2024 10:18:19 AM