Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم حیدرآباد زون نے حیدرآباد کو دلہن کی طرح سجا یا دیاہے


قائد ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم حیدرآباد زون نے حیدرآباد کو دلہن کی طرح سجا یا دیاہے
 Posted on: 2/6/2015 1
قائد ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم حیدرآباد زون نے حیدرآباد کو دلہن کی طرح سجا یا دیا ہے
شہر بھر میں ہر جانب جشن کا سماں ،برقی قمقموں ، ایم کیو ایم کے پرچموں اور قائد ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی تصاویر دکھائی دے رہی ہیں۔ 
شہر بھر کے مختلف مقامات پر ایم کیو ایم کے سیکٹرز کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں پر ایم کیو ایم کے ذمہ داران وکارکنان اور عوام کا رش موجود ہے ان کیمپوں کے پاس ہی شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی جارہی ہیں ۔
وقفے وقفے سے ایم کیو ایم کے پُر جوش نوجوان کارکنا ن موٹر سائیکلوں پر ریلی کی صورت میں حیدرآباد بھر میں گشت کر رہے ہیں اور رہبر رہبر ۔۔۔۔الطاف ہمارا رہبر اور جئے الطاف حسین کے پُرزور نعرے شہر بھر میں گونج رہے ہیں۔
سوزوکی گاڑیوں پر موجود ایکو ساؤنڈ پر ایم کیو ایم کے ترانے چلائے جارہے ہیں ،شہر کے مختلف مقامات پر پرچم کشائیاں بھی کی جارہی ہیں۔
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے زیرِ اہتمام باغِ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر 8 میں کل بروز ہفتہ ،07، فروری، 2015ء کو ایک شاندار میوزیکل پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں قومی و بین الاقوامی نامور گلوکار اور فنکار اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے ۔
باغِ مصطفی گراؤنڈ کو بھی انتہائی خوب صورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے وسیع وعریض پنڈال لگا یا جا چکا ہے جس میں 40* 30 کا اسٹیج بنایا گیا ہے ، پنڈال میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی جاچکی ہیں۔
پنڈال میں شہداء حق فیملیزکے علاوہ پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے صحافیوں ، ایم کیو ایم ویب ٹی وی سیکشن ، نیوز سیکشن،ویڈیو سیکشن ، فوٹو سیکشن ، سوشل میڈیاسیکشن اور اسپیچ کمیٹی کے علیحدہ علیحدہ انکلوژر بھی بنائے گئے ہیں۔
پنڈال میں مختلف مقامات پر خوبصورت فانوس بھی لگائے گئے ہیں جن سے پنڈال نہایت خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔
پنڈال کے قریب ہی20 *40 کی اسکرین پر ایم کیو ایم کا پرچم بھی لگایا گیا ہے۔
حید رآباد میں’’ الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘کا قیام علم دوستوں کی جیت اور علم دشمنوں کی شکست ہے جس کا سہرا قائدِ تحریک جناب الطاف حسین ، حیدرآباد کی باشعور عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے سر ہے، زونل انچارج نوید شمسی
حیدرآباد کی باشعور عوام اپنی جیت پر’’ جشنِ صبح نو‘‘ منارہی ہے ، زونل انچارج نوید شمسی
حیدرآباد کے عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان’’ الطاف حسین یونی ورسٹی‘‘ کا سنگِ بنیاد رکھے جانے پر بے انتہا خوش ہیں اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے مشکور ہیں ،زونل انچارج نوید شمسی
حیدرآباد میں’’ الطاف حسین یونیورسٹی‘‘ کا سنگِ بنیاد رکھے جا نے کی خوشی میں’’ جشنِ صبح نو‘‘ کی تیا ریاں زور شورسے جاری ہیں اس سلسلے میں قائد ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم حیدرآباد زون نے حیدرآباد کو دلہن کی طرح سجا یا دیاہے شہر بھر میں ہر جانب جشن کا سماں ، برقی قمقموں ، ایم کیو ایم کے پرچموں اور قائد ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی تصاویر دکھائی دے رہی ہیں ،شہر بھر کے مختلف مقامات پر ایم کیو ایم کے سیکٹرز کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں پر ایم کیو ایم کے ذمہ داران وکارکنان اور عوام کا رش موجود ہے ان کیمپوں کے پاس ہی شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی جارہی ہیں ،وقفے وقفے سے ایم کیو ایم کے پُر جوش نوجوان کارکنا ن موٹر سائیکلوں پر ریلی کی صورت میں حیدرآباد بھر میں گشت کر رہے ہیں اور رہبر رہبر ۔۔۔۔الطاف ہمارا رہبر اور جئے الطاف حسین کے پُرزور نعرے شہر بھر میں گونج رہے ہیں جن کے ساتھ سوزوکی گاڑیاں بھی ہیں جن پر ایکو ساؤنڈ بھی موجود ہے جس پر ایم کیو ایم کے ترانے چل رہے ہیں اور شہر کے مختلف مقامات پر پرچم کشائیاں بھی کی جارہی ہیں ۔ جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے زیرِ اہتمام باغِ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر 8 میں کل بروز ہفتہ ،07، فروری، 2015ء کو ایک شاندار میوزیکل پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں قومی و بین الاقوامی نامور گلوکار اورفنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جن میں حسن جہانگیر،عالمگیر ،خالد عمر ،نعیم عباس روفی ،مراد علی مراد ،احسن مسعود ،بی بی سندس ،امبر ،امجد صابری، شکیل شاہ، ذاکر مستانہ ،حق نواز سمیت دیگر شہرت یافتہ گلوکار و فنکار بھی شریک ہونگے۔ باغِ مصطفی گراؤنڈ کو بھی انتہائی خوب صورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے وسیع وعریض پنڈال لگا یا جا چکا ہے جس میں x40 30 کا اسٹیج بنایا گیا ہے، پنڈال میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی جاچکی ہیں، پنڈال میں شہداء حق فیملیزکے علاوہ پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے صحافیوں ، ایم کیو ایم ویب ٹی وی سیکشن ، نیوز سیکشن، ویڈیو سیکشن ، فوٹو سیکشن ، سوشل میڈیاسیکشن اور اسپیچ کمیٹی کے علیحدہ علیحدہ انکلوژر بھی بنائے گئے ہیں اور پنڈال میں مختلف مقامات پر خوبصورت فانوس بھی لگائے گئے ہیں جن سے پنڈال نہایت خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے جبکہ پنڈال کے قریب ہی 20 X 40 کی اسکرین پر ایم کیو ایم کا پرچم بھی لگایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی کا کہنا ہے کہ حید رآباد میں’’ الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘کا قیام علم دوستوں کی جیت اور علم دشمنوں کی شکست ہے جس کا سہرا قائدِ تحریک جناب الطاف حسین ، حیدرآباد کی باشعور عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی باشعور عوام اپنی جیت پر ’’ جشن صبح نو‘‘ منارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان’’ الطاف حسین یونی ورسٹی‘‘ کا سنگِ بنیاد رکھے جانے پر بے انتہا خوش ہیں اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین نے حیدرآباد کے عوام کویونیورسٹی کا تحفہ دیکر پاکستان اور اس کے عوام کے مستقبل کو روشن کیا ہے جو جناب الطاف حسین کے علم اور انسان دوست ہونے کا واضح ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مظلوم و محکوم عوام قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں اپنے جائز حقوق حاصل کرنے کی پُر امن جدوجہد کررہی ہے اور انشااللہ جلد ہی حق پرستانہ جدوجہد کی بدولت پاکستان کا شمار ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صفوں میں ہوگا۔ 












9/30/2024 10:20:30 AM