Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین 7فروری بروز ہفتہ کو حیدرآباد میں ’’الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘کا سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں ’’جشنِ صبح نو ‘‘کے عنوان سے باغ مصطفی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے پروگرام کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے


جناب الطاف حسین 7فروری بروز ہفتہ کو حیدرآباد میں ’’الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘کا سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں ’’جشنِ صبح نو ‘‘کے عنوان سے باغ مصطفی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے پروگرام کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے
 Posted on: 2/6/2015 1
جناب الطاف حسین 7فروری بروز ہفتہ کو حیدرآباد میں ’’الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘کا سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں ’’جشنِ صبح نو ‘‘کے عنوان سے باغ مصطفی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے پروگرام کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے
الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے پر حیدرآباد میں عوام و کارکنان کا زبردست و جوش و خروش 
حیدرآبادزونل آفس ، سیکٹر و یونٹس اور دیگر تنظیمی دفاتر کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں اور چوراہوں کو برقی قمقموں ، ایم کیوایم کے پرچموں اور بینروں سے سجا دیا گیا
الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی خوشی میں جشن صبح نو کا مرکزی پروگرام حیدرآباد کے عوام وکارکنان کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے
لوگوں کا بڑی تعدادمیں اپنی فیملیوں کے ہمراہ باغ مصطفی گراؤنڈ کا رخ ،شہر بھر میں زبردست چہل پہل اور جشن کا سماں 
حیدرآباد۔۔۔6، فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین 7فروری بروز ہفتہ کو حیدرآباد میں ’’الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘کا سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں ’’جشنِ صبح نو ‘‘کے عنوان سے باغ مصطفی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے ورائٹی پروگرام کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔حیدرآباد میں الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے پر عوام و کارکنان میں زبردست و جوش و خروش پایاجارہا ہے اور وہ علم کے حصول کی درسگاہ ملنے پر شہر بھر میں مختلف انداز میں خوشیاں منار ہے ہیں ۔اس سلسلے میں حیدرآباد کے باغ مصطفی گراؤنڈ میں جشن صبح نو کے عنوان سے ورائٹی پروگرام کے انعقاد کی تیاریاں اور انتظامات کا زور و شور سے جاری ہے ۔ حیدرآبادزونل آفس ، سیکٹر ، یونٹس اور دیگر تنظیمی دفاتر کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں ، ایم کیوایم کے پرچموں اور بینروں سے سجا دیا گیاجبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ہیں اورجناب الطاف حسین کی قد آور تصاویر بھی آوزیزاں کی گئیں ہیں اس کے علاوہ حیدرآباد کی شاہراہیں اور چوراہے بھی الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی خوشی میں بھر پور طریقے سے سجائے گئے ہیں ۔استقبالیہ کیمپوں پر ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے اورنغموں کی ریکارڈنگ بجائی جارہی ہے جن کی دھنوں پر کارکنان و عوام والہانہ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی خوشی میں جشن صبح نو کا مرکزی پروگرام حیدرآباد کے عوام وکارکنان کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اپنی فیملیزکے ہمراہ باغ مصطفی گراؤنڈ کا رخ کررہی ہے جس کے باعث شہر بھر میں زبردست چہل پہل اور جشن کا سماں دکھائی دے رہا ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران ، حیدرآباد زون کے انچارج و اراکین نے باغ مصطفی گراؤنڈ کا دورہ کیا اور تیاریوں میں مصروف کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

9/30/2024 10:18:01 AM