Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چارسدہ میں اسکول وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور کے جاں بحق اور طلباء کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہارمذمت


چارسدہ میں اسکول وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور کے جاں بحق اور طلباء کے زخمی  ہونے پر الطاف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 2/6/2015 1
چارسدہ میں اسکول وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور کے جاں بحق اور طلباء کے زخمی 
ہونے پر الطاف حسین کااظہارمذمت
گزشتہ روز بھی دہشت گرد پشاور میں ایک اسکول کے باہر بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ، الطاف حسین 
چارسدہ میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعہ سے ثابت ہوگیا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا دہشت گردی کے 
خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے ، الطاف حسین 
وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کو مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرنے کاپابند کرے ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔6، فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چارسدہ میں اسکول وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں وین کے ڈرائیور کے جاں بحق اور 3اسکول کے بچوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چارسدہ میں اسکول وین پر فائرنگ کے ایک اور واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز بھی دہشت گرد پشاور میں ایک اسکول کے باہر بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اسکول کے بچوں کو تعلیم کے حصول سے روکنے کیلئے دہشت گردی کا نشانہ بنا نا بزدلانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمی بچوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ چارسدہ میں اسکول وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور کے جاں بحق اور بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کو مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرنے کا پابند کرے ۔

9/30/2024 10:18:19 AM