Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 5فروری کویومِ کشمیرپورے جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا


متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 5فروری کویومِ کشمیرپورے جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا
 Posted on: 2/5/2015 1
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 5فروری کویومِ کشمیرپورے جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا
تقریب میں مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی خواہشات کے عین مطابق حل کرنے کے عزم کااظہارکیاگیا
جب تک مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی خواہشات کے عین مطابق حل نہیں ہوجاتااورکشمیرکشمیریوں کونہیں مل جاتا اس وقت تک ایم کیوایم کی جدوجہدکشمیریوں کے ساتھ جاری رہے گی
عارف خان ایڈووکیٹ،عبدالحسیب،گلفرازخان خٹک،سلیم بٹ ،میاں عتیق اوردیگرکانائن زیروپریومِ کشمیرکی تقریب سے خطاب
کراچی:۔۔۔
ہرسال کی طرح امسال بھی متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 5فروری کویومِ کشمیرپورے جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیااورمسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی خواہشات کے عین مطابق حل کرنے کے عزم کودہراتے ہوئے کشمیری عوام سے مکمل اظہاریکجہتی کیاگیا ۔یومِ کشمیرکے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادمیں منعقدہ تقریب میں کشمیری عوام خصوصاً کشمیری ماؤں،بہنوں،بزرگوں،نوجوانوں اورمعصوم بچوں بچیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پرشرکاء نے ہاتھوں میںآزادکشمیرکے پرچم اورقائدتحریک جناب الطا ف حسین کی تصاویراٹھارکھی تھیں۔ایم کیوایم کے تحت یومِ کشمیرکی تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب،عارف خان ایڈووکیٹ،ارشدحسین،گلفرازخان خٹک،صوبہ پنجاب کے صدرمیاں عتیق،آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں حق پرست رکن سلیم بٹ،معروف عالم دین سینیٹرتنویرالحق تھانوی اور کشمیر کمیٹی کے انچارج واراکین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پرحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی بڑی تعدادموجودتھی۔تقریب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے خطاب کیا اور کہا کہ 5 فروری کادن اس بات کی نشاندہی کررہاہے کہ کشمیرکے لوگ اپنی جدوجہدسے کسی قیمت پرپیچھے نہیں ہٹیں گے ۔یہ مسئلہ چندسالوں کا نہیں بلکہ یہ مسئلہ قیام پاکستان سے پہلے کا مسئلہ ہے جس کی جدوجہدمیں لاکھوں کشمیریوں نے نہ صرف اپنی جان ومال بلکہ عزت وآبروتک کی قربانی دی۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکے مسئلے پربڑے بڑے سیاست دانوں نے اپنی سیاست چمکائی ہے لیکن اگرکسی نے مسئلہ کشمیرپرفوری اورپائیدارحل کے لئے آوازاٹھائی اوراگرکوئی دل سے مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے مخلص ہے تووہ صرف اورصرف قائد تحریک الطاف حسین بھائی ہیں جنہوں نے پوری دنیاکویہ پیغام دیاکہ کشمیرکامسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے عین مطابق حل کیاجائے اوران کی رائے کوشامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہدکوکچلنے کے لئے کشمیریوں پرجوظلم وستم پرہورہاہے اس کوکوئی نہیں دیکھتالیکن قائد تحریک الطاف حسین نے کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھااور انہیں اپنا بھائی تسلیم کیا۔انہوں نے کہاکہ جب تک مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی خواہشات کے عین مطابق حل نہیں ہوجاتااورکشمیرکشمیریوں کونہیں مل جاتا اس وقت تک ایم کیوایم کی جدوجہد کشمیریوں کے ساتھ جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ جس تحریک میں لہوشامل ہوجائے وہ تحریک کامیابی ضرورحاصل کرتی ہے اوریہی ہماراایمان بھی ہے۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج 5فروری کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے پوری دنیامیںیہ دن منایاجارہاہے اورآج قائدتحریک الطا ف حسین کے گھرہونے والی یہ تقریب اس بات کی غمازی ہے کہ جہاں جہاں مظلوم بستے ہیں الطاف حسین ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیری کہیں بھی ہوں جوان کی رائے ہے وہ اقوام متحدہ (یونٹیڈنیشن)کوماننی ہوگی ،انڈیانے فیصلہ کیاتھاکہ کشمیریوں کی جورائے ہوگی وہ اس پرعمل کرینگے اوربعدمیں اس نے اس بات سے انکارکردیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی رائے کشمیرکی آزادی ہے اورآج یہ پیغام ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے بھی پوری دنیاتک پہنچ جاناچاہئے۔ انہوں نے پنڈال میں موجودکشمیریوں خصوصاًماؤں بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچے بچیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ کیاچاہتے ہیں جس پرتمام شرکاء نے ایک آوازہوکرکہاکہ ہم آزادی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر یوں کی اکثریت کی رائے ہے کہ وہ خود مختار کشمیر اور آزادکشمیرکے حق میں ہیں اوراس کے لئے جدوجہدکررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ انسان کووہی کچھ دیاجاتاہے جس کی وہ کوشش کرتاہے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ یہ درس دیاہے کہ جدوجہدکروگے توایک نہ ایک دن آپ کوآپ کاجائزحق ضرورمل جائے گاکیونکہ حق اس کوملتاہے جوحق لینے کی طاقت رکھتا ہے۔ کشمیریوں کوکشمیریوں کی رائے کے مطابق حق ملناچاہئے یہ ہی ایم کیوایم اورالطاف حسین کاکہناہے جس پرتمام کشمیری متفق ہیں۔انہوں نے کشمیرعوام کویقین دلایاکہ ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے اور ہر موقع پرہونیوالے ظلم وستم کے خلاف آواز اٹھاتی رہیگی۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی گلفرازخان خٹک نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ اورقائدتحریک الطاف حسین کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے فیصلے سے قیمت پرپیچھے نہیں ہٹیں گے آج کشمیری عوام نے یہاںآکراس بات کاپیغام دیاہے کہ وہ جناب الطاف حسین کی باتوں سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اوران کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک کاروزاول سے یہ کہناہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیاجائے، کشمیر کشمیریوں کاہے اورمتحدہ قومی موومنٹ ہرفورم پر کشمیریوں کے ساتھ ہے جوان پرہونیوالے ظلم وستم کی مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام امت مسلمہ ہویابین الاقوامی برداری سب کومل کراس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا اور کشمیریوں کو ان کاحق دلاناہوگا۔انہوں نے کہاکہ 5فروری کے حوالے سے آج کادن انتہائی اہمیت کاحامل ہے جب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پوری دنیا میںیہ دن منایا جاتا ہے انہوں نے اس بات پرافسوس کااظہارکیاکہ اقوام متحدہ اس مسئلے حل کے لئے اپناکرداراداکرنے میں ناکام رہاہے۔آج بھی کشمیریوں کی جدوجہدکوکچلنے کے لئے لاکھوں کشمیری نوجوانوں کاقتل عام کیاچکاہے جبکہ ہزاروں ماؤں بہنوں کی عصمت دری کی جاچکی ہے لیکن تمام ترظلم وستم کے باوجودبھی ان کے جدوجہدکوختم نہ کیاجاسکاہے۔ آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کے رکن سلیم بٹ نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے شروع دن سے مسئلہ کشمیر کے پائیدارحل کے لئے کشمیری عوام کی خواہشات کواولیت دی ہے ،ایم کیوایم کے ہاتھوں میں جب بھی پاکستان کی قیادت آئے گی تومسئلہ کشمیرترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائیگا۔تقریب سے صوبہ پنجاب کے صدرمیاں عتیق نے کہاکہ یہ وہ تحریک ہے جو80سال سے چل رہی ہے لیکن آج تک اس کاکوئی حل نہیں نکل سکاجس کی وجہ یہ ہے کہ جولوگ اس مسئلے کوحل کرواناچاہتے تھے یاتووہ اہل نہ تھے یا پھر وہ کشمیرسے مخلص نہیں تھے۔لیکن قائدتحریک الطاف حسین نے مسئلہ کشمیر کاجوحل تلاش کیاہے وہ نہ صرف بہت آسان ہے بلکہ پائیداربھی ہے کہ کشمیرکافیصلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کیاجائے اورانہیں ہرفیصلے میں شریک کیاجائے۔تقریب سے کشمیرکمیٹی کے جوائنٹ انچارج حسین مغل نے کشمیریوں کی جدوجہدپرتفصیلی روشنی ڈالی۔ بعدازاں معروف عالم دین سینیٹرتنویرالحق تھانوی نے خشوع وخضوغ کے ساتھ اجتمائی دعاکرائی جس میں مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل اورکشمیرکی جدوجہدمیں شہیدہونیوالے کشمیریوں کے درجات کی بلندی ،کشمیریوں کی جہدوجہدکی کامیابی اورکشمیرکے مسائل کے فوری حل سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے اجتماعی دعائیں کیں۔تقریب کے اختتام پرشرکاء کے لئے قائدتحریک لطاف حسین کی جانب سے چائے کااہتمام کیاگیاتھا۔


وڈیو
تصاویر


9/30/2024 10:22:03 AM