Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی وقائد تحریک الطاف حسین پاکستان پر رائج کرپٹ فرسودہ جاگیر دارانہ وڈیرانہ نظام کے خاتمہ کی عملی جدوجہد کررہے ہیں۔کنور نوید جمیل ، گلفراز خان خٹک


بانی وقائد تحریک الطاف حسین پاکستان پر رائج کرپٹ فرسودہ جاگیر دارانہ وڈیرانہ نظام کے خاتمہ کی عملی جدوجہد کررہے ہیں۔کنور نوید جمیل ، گلفراز خان خٹک
 Posted on: 2/5/2015 1
بانی وقائد تحریک الطاف حسین پاکستان پر رائج کرپٹ فرسودہ جاگیر دارانہ وڈیرانہ نظام کے خاتمہ کی عملی جدوجہد کررہے ہیں۔کنور نوید جمیل ، گلفراز خان خٹک 
پاکستان پر قابض استحصالی ٹولے نے قائد تحریک الطاف حسین کی عملی جدوجہد کو کچلنے کیلئے 16ہزار سے زائد کارکنان 
کو شہید کردیا۔ ارکان رابطہ کمیٹی 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکٹرز ویونٹس کے ذمہ داران کے اجلاس میں KMOCکی مرکزی کمیٹی کی تنظیم نو کا اعلان اور اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔5، فروری2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی (KMOC)کی سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کی تنظیم نو کا اعلان کردیا ہے ۔تنظیم نو کا اعلان رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی( KMOC)کے سیکٹرز،یونٹ اور رابطہ دفاتر کے ذمہ داران کے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلا س سے اراکین رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل اور گلفراز خان خٹک نے خطاب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی وقائد تحریک الطاف حسین ملک میں گزشتہ 68سالوں سے رائج کرپٹ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کی عملی جدوجہد کررہے ہیں اور اس جدوجہد کو روکنے کے لئے قائد تحریک الطا ف حسین کو پہلے تو ہر طرح کا لالچ دیا گیا انھیں خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن اس میں ناکامی کے بعد قائد تحریک الطاف حسین کی عملی جدوجہد کو کچلنے کے لئے ملک پر قابض استحصالی ٹولے نے طرح طرح کی سازشوں کے نتیجے میں الطاف حسین کے 16ہزارسے زائدجانثار ساتھیوں کو شہید کردیا اور الطاف حسین کے ان جانثار شہید ساتھیوں میں ان کے اپنے بھائی اور جواں سال بھتیجے کا خون بھی شامل ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ آج بھی ان سازشوں کا سلسلہ جاری ہے کہ کسی طرح بانی وقائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر وفلسفہ کو ملک کے طول وعرض میں پھیلنے سے روکا جائے ،لیکن یہ باطل پرست عناصر نہیں جانتے کہ آفاقی نظرئیے کو دنیا کی کوئی طاقت کرہ ارض پر پھیلنے سے نہیں روک سکتی باوجود تمام تر سازشوں کے الطا ف حسین کا نظریہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے اور ملک کے طول و ارض میں رہنے والے متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے 98فی صد مظلوم ومحکوم عوام بانی وقائد تحریک محترم الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ گردان چکے ہیں اور ان کی رہنمائی میں اپنی منزل حاصل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب قائد تحریک محترم الطا ف حسین بھائی ہمیں ہماری منزل پر پہنچائیں گے ۔آج اللہ تعالی نے ہمیں بانی وقائد تحریک الطاف حسین کی صورت میں ایک عظیم رہنما دیا ہے اورانشاء اللہ تعالی وہ دن دور نہیں ہے جب اس ملک پر غریبوں کی حکمرانی قائم ہوگی ۔دریں اثناء کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کی نومنتخب سینٹرل کوآرڈینشن کمیٹی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق انچارج KMOCفرخ اعظم ،جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، سید احمد رضا ، سید معین الدین احمد اراکین حاجی منظو ر احمد جوکھیو ، عبدالقادر بلوچ ، سید نعیم علی ، منظور احمد بروہی ، لیاقت علی جمالی ،محمد رفیق الحسینی ،نثار احمد شر ، ممتا ز علی عمرانی ، میربیگ ڈومکی ، رشید احمد جوکھیو، جمیل احمد ، محمد اویس ، شاہد ہوت ، راجہ منور حسین ، بشیر احمد بھٹو شامل ہیں ۔


9/30/2024 10:22:57 AM