Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدِ تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو صحافیوں کی عملاً قدر کرتے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم غازی صلاح الدین


قائدِ تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو صحافیوں کی عملاً قدر کرتے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم غازی صلاح الدین
 Posted on: 2/3/2015 1
قائدِ تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو صحافیوں کی عملاً قدر کرتے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم غازی صلاح الدین
صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے،ر صحافت ایک معزز پیشہ ہے لیکن صحافیوں کو معاشرے میں وہ مقام اور سہولیات میسر نہیں جو ان کا بنیادی حق ہے، غازی صلاح الدین
صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر معاشرے کی خرابیاں اور خوبیاں دنیا کے سامنے اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، میڈیا کا غیر جانبدارانہ کردار معاشروں کی اصلاح میں ہمیشہ نہایت ثابت ہو تا ہے
اکثر پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا پر ایم کیو ایم کو وہ کوریج نہیں ملتی جس کی ایم کیو ایم حقدار ہے، قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے حیدرآباد کے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیے سے رکن رابطہ کمیٹی غا زی صلا ح الد ین کا خطا ب 
حیدرآباد ۔۔۔۔03 ، فروری ، 2015ء 
قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے حیدرآباد کے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین نے کہا ہے کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو صحافیوں کی عملاً قدر کرتے ہیں ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین نے حیدرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ زونل انچارج نوید شمسی ، زونل ممبر عمران نور ، نوید عباسی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی صابر حسین قائمخانی بھی موجود تھے ۔ غازی صلاح الدین نے مزید کہا کہ سیات دان اور صحافی معاشرتی ترقی و خوشحالی کے لئے ایک گاڑی کے دو پہیوں کی مانند ہیں ان کے درمیان رابطوں کی کمی سے معاشرتی سدھار کے عمل میں کمی آتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت ایک معزز پیشہ ہے لیکن صحافیوں کو معاشرے میں وہ مقام اور سہولیات میسر نہیں جو ان کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر معاشرے کی خرابیاں اور خوبیاں دنیا کے سامنے اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا غیر جانبدارانہ کردار معاشروں کی اصلاح میں ہمیشہ نہایت معاون ثابت ہو تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی چوتھی اور سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اکثر پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا پر ایم کیو ایم کو وہ کوریج نہیں ملتی جس کی ایم کیو ایم حقدار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر گورنمنٹ صحافیوں کوعملاً سہولیات اور تحفظ فراہم کرے اور اسی طرح نجی ٹی وی چینلز اور پرنٹ میڈیا کے مالکان بھی صحافیوں کو موجودہ صورتحال کے مطابق سہولتیں اور تحفظ فراہم کریں تو معاشرے سے برائیوں کے خاتمے میں تیزی سے اضافہ ممکن ہے ۔

9/30/2024 10:18:32 AM