Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسیحی مذہبی رہنماؤں کے نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور اسلم آفریدی سے ملاقات


مسیحی مذہبی رہنماؤں کے نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور اسلم آفریدی سے ملاقات
 Posted on: 2/3/2015 1
مسیحی مذہبی رہنماؤں کے نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور اسلم آفریدی سے ملاقات 
وفد نے حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی 
کراچی ۔۔۔3 فروری 2015ء 
مسیحی مذہبی رہنماؤں کے ایک نمائندہ وفد نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور اسلم آفریدی سے ملاقات کی اور حیدآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ وفد میں نیشنل ڈائریکٹر گاسپل پینٹی کاسٹل چرچ آف پاکستان معظم جون ، چیئرمین آف فیتھ پریئر منسٹریز پاکستان پاسٹر امجد فاروق ، پاسٹر افضل بھٹی ، اینجلیکل چرچ آف پاکستان پاسٹر افضل بھٹی شامل تھے اس موقع پر ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج سید منور الاسلام ، ارکان بشپ جاوید انجم اور سردار کرشن سنگھ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں مسیحی مذہبی رہنماؤں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد جناب الطاف حسین کی علم سے محبت اور اس کے حصول کی جستجو کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں جس طرح سے تعصب برتا گیا اور اسے بنانے کی راہ میں جو رکاوٹیں ڈالی گئیں وہ سب بے سودثابت ہوئیں جس سے ثابت ہوگیا کہ علم کے حصول کو پھیلنے سے روکنے والے کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے اور اسی طرح ذلیل و رسوا ہوتے رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کے خیالات کو سراہا اور کہا کہ الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآباد اور اندرون سندھ کے عوام کیلئے علم کی شمع ہے جس سے نکلنے والی روشنی اندرون سندھ میں شعور بیدار کرے گی اور انشاء اللہ علم اور شعور کی بدولت نہ صرف سندھ دھرتی کی قسمت بدلے گی بلکہ ملک بھی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ 
*****

9/30/2024 10:22:43 AM