متحدہ قومی موومنٹ آسٹریلیا کے زیر اہتما م ملبورن میں محفل ذکر مصطفی د ﷺ کا انعقاد
نعت خواں ، علماء کرام ،ایم کیو ایم آسٹریلیا کے کارکنان اورپاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
ملبورن ۔۔۔2فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے انٹرنیشنل چیپٹرآسٹریلیا کے زیر اہتما م ملبورن میں محفل ذکر مصطفی د ﷺ کا انعقاد کیا گیا، محفل ذکر مصطفی ﷺ میں معروف نعت خواں ، علماء کرام ،مشائخ عظام، ایم کیو ایم آسٹریلیا کے انچارج و اراکین ، کارکنان اور ملبورن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے شان رسالت مآب ﷺ بیان کرتے ہوئے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جبکہ نعت خواں حضرا ت نے بحضور سرورِکائنات گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا، اس موقع پرمحفل کے شرکاء نے ماشاء اللہ اور سبحان اللہ کے نعرے بلند کرکے نعت خواں حضرا ت کو داد و تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ، محفل کے اختتام پر ایم کیوایم کے شہداء کے درجات کی بلندی اور جناب الطاف حسین کی عمر درازی اور صحت و تندرستی کے لئے بھی دعا کی گئی ۔