Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں بسنے والوں کی جان کی اہمیت صوبائی حکومت کیلئے ایک بیان سے زیادہ نہیں ہے،رابطہ کمیٹی


کراچی میں بسنے والوں کی جان کی اہمیت صوبائی حکومت کیلئے ایک بیان سے زیادہ نہیں ہے،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 2/3/2015 1
کراچی میں بسنے والوں کی جان کی اہمیت صوبائی حکومت کیلئے ایک بیان سے زیادہ نہیں ہے،رابطہ کمیٹی
میڈیا اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے اسکولوں پرمزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے ، رابطہ کمیٹی
جناب الطاف حسین گزشتہ دہائی سے کراچی میں طالبانائزیشن کے بڑھتے ہوئے اثر سے قوم کو آگا کرتے آ رہے ہیں، رابطہ کمیٹی
حکمرانوں اورچند نا عاقبت اندیش دانشوروں نے جناب الطاف حسین کے طالبانائزیشن سے متعلق بیانا ت کو مفروضے قراردیا
کراچی کے مختلف علاقوں سے طالبان کے نامور کمانڈرز گرفتار ہوئے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
کراچی کے شہری ،بالخصوص والدین ہنگامی بنیادوں پر Neighborhood Watchکی طرز پر محلہ کمیٹیاں تشکیل دیکر اپنے تحفظ کا بندوبست کریں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
حق پرست ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے کارکنان علاقہ مکینوں کو رہنمائی فراہم کریں اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی یا فرد کی اطلاع قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دیں، رابطہ کمیٹی
حکومت کراچی میں اسکول اساتذہ اور محلہ کمیٹیوں کو سول ڈیفنس کی تربیت اور اسلحہ چلانے کی تربیت اور اسلحہ لائسنس فراہم کرے
کراچی میں اسکولوں کو دہشت گردوں کی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لیکر شہر کے اسکولوں کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے
کراچی ۔۔۔3فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں اسکولوں پر کریکر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول پر کریکر حملے نے کراچی میں بسنے والے شہریوں بالخصوص والدین کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین گزشتہ دہائی سے کراچی میں طالبانائزیشن کے بڑھتے ہوئے اثر سے قوم کو آگا کرتے آ رہے ہیں لیکن حکمرانوں اورچند نا عاقبت اندیش دانشوروں نے کراچی کے عوام کو گمراہ کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کے طالبانائزیشن سے متعلق بیانات کو مفروضے قراردیا لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ کس طرح طالبان دہشت گردوں نے شہر میں مختلف عسکری ، سرکاری و نجی املاک اور شہریوں کے جان و مال پر حملے کئے اور کراچی شہر کو سنگین نوعیت کا نقصان پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے طالبان کے نامور کمانڈرز گرفتار ہوئے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے لیکن صوبائی حکمرانوں نے ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے خدشات کو آج تک سنجیدگی سے نہیں لیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین کراچی کے شہریوں سے ایک عرصے سے اپیل کرتے آرہے ہیں کہ وہ اپنے محلے ، گلی ، بازاروں ، اسکولوں ، مساجد ،امام بارگاہوں سمیت علاقوں کی دہشت گردوں سے حفاظت کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت Watch Neighborhoodکی طرزپر حفاظتی کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ طالبان دہشت گردوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے مذموم عزائم سے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کر سکیں جبکہ جناب الطاف حسین اس ضمن سے صوبائی حکومت سے بھی بارہا اپیل کر چکے ہیں کہ وہ محلہ کمیٹیوں کے قیام کیلئے شہریوں کو رہنمائی اور تعاون فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ آج گلشن اقبال کے اسکولوں کے باہر پیش آنیوالاواقعہ انتہائی تشویش ناک ہے کیونکہ میڈیا اطلاعات کے مطابق متاثرہ اسکولوں کے مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے پھینکا گیا ایک دھمکی آمیز پیغام بھی ملا ہے جس میں مزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کراچی کے شہریوں ،بالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اپنے محلے ، گلیوں ، بازاروں، اسکولوں کے تحفظ کیلئے Neighborhood Watchکی طرز پر محلہ کمیٹیاں تشکیل دیکر اپنے تحفظ کا بندوبست کریں تاکہ کسی بھی افسوسناک سانحہ سے کراچی کو بچایا جاسکے ۔رابطہ کمیٹی نے حق پرست ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے کارکنان سے کہاہے کہ وہ اپنے گلی محلوں کے تحفظ کیلئے علاقہ مکینوں کو رہنمائی فراہم کریں اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی یا فرد کی اطلاع قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں اسکولوں کو دہشت گردوں کی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لیکرسے شہر کے اسکولوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول میں اساتذہ کو سول ڈیفنس اور اسلحہ چلانے کی تربیت فراہم کرے جبکہ محلہ کمیٹیوں کو رجسٹر کرکے محلہ کمیٹیوں اور اسکول اساتذہ کو اسلحہ لائسنس فراہم کئے جائیں 

9/30/2024 10:20:07 AM