ایم کیوا یم یونٹ 120ایلڈرز ونگ کے کارکن سرفراز حسین کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
غم کی اس گھڑی میں شہید سرفراز حسین کے تمام لواحقین کے غم میں شریک اور انکے لئے دعا گو ہوں، الطاف حسین
کراچی ۔۔۔۔31جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوا یم یونٹ 120ایلڈرز ونگ کے کارکن سرفراز حسین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید سرفراز حسین کے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں غم کی اس گھڑی میں شہیدکے تمام لواحقین کے غم میں شریک اور انکے لئے دعا گو ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ، سرفراز حسین شہید کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ غم برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا کرے ۔