سانحہ شکار پور میں شہید ہونے والے 28افراد کی اجتما عی نما ز جنا زہ لکھی در شکارپور میں ادا کردی گئی
اجتما عی نما ز جنا زہ میں ایم کیوایم کے زونل انچارجز و اراکین، سمیت یونٹس کے ذمہ داران وکارکنا ن اور عوام نے بڑی تعد اد میں شرکت کی ۔
حق پرست رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاؤلہ ، زونل انچارجز و اراکین نے شہید ہونے والے افراد کے گھروں پر جاکر
سوگوار لواحقین سے جناب الطاف حسین کی جا نب سے لواحقین سے دلی تعز یت و ہمد دردی کا اظہار
سکھر اورلاڑکانہ کے مقامی اسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی اورجلد و مکمل صحت یا بی کیلئے دعا کی
شکار پور 31؍جنوری 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے جناب الطاف حسین کی جانب سے شکار پو ر امام بارگاہ دھما کے میں شہید ہونیوالے 62افراد میں سے 28افراد کی نما ز جنا زہ میں شرکت کی ۔ایم کیوا یم کے وفد میں ، ایم کیوایم شکار پورسمیت اندرون سندھ کے مختلف زونل انچارجز و اراکین ، ذمہ داران و کارکنان شامل تھے۔ نماز جنازہ و تدفین کے بعد حق پرست رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاؤلہ نے زونل انچارجز اور زونل کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ شہداء کے گھروں پر جاکرپسماندگان سے جناب الطاف حسین کی جا نب سے لواحقین سے دلی تعز یت و ہمد دردی کا اظہار کیا اورسکھر اورلاڑکانہ کے مقامی اسپتالوں میں جاکرخیریت دریافت کرکے زخمیوں کی عیادت کی اورجلد و مکمل صحت یا بی کیلئے دعا بھی کی ۔