ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ120 ایلڈر ز ونگ کے کارکن سر فراز حسین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
جناب الطا ف حسین کا شہید سرفراز حسین کے پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
اللہ تعالیٰ، سرفراز حسین شہید کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120 ایلڈرز ونگ کے کارکن سر فراز حسین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے شہید سرفراز حسین کے پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ سرفراز حسین شہید کو بلند درجات کے ساتھ اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔