Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد گلستان سرمست میں جناب الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی جھلکیاں


حیدرآباد گلستان سرمست میں جناب الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی جھلکیاں
 Posted on: 1/30/2015
حیدرآباد گلستان سرمست میں جناب الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی جھلکیاں
حیدرآباد: ۔۔۔30، جنوری 2015ء 
* الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا ہیلی کاپٹر 4بجکر 20منٹ پر گلستان سرمست میں بنائے گئے ہیلی پیڈ 
پر اترا ۔
* گورنر سندھ 4:26پر الطاف حسین یونیورسٹی کی سنگ بنیاد کی تقریب کے پنڈال میں پہنچے ۔
* اس کے بعد رابطہ کمیٹی انچارج قمر منصور اور رابطہ کمیٹی سے اسٹیج پر آنے کی گزارش کی گئی ۔
* الطاف حسین یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ تلاوت کی سعادت حافظ قاری سید اسامہ نے حاصل کی۔ 
* تلاوت قرآن پاک کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور رابطہ کمیٹی کے انچارج قمرمنصور کے ہمراہ الطاف حسین یونیورسٹی 
کے سنگ بنیاد کی تختی کی نقاب کشائی کی ۔ 
* الطاف حسین یونیورسٹی میں فارمیسی ، میڈیکل کالج ، اسکول وبزنس ، اسکول آف انفارمیشن ٹیکنالونی ، ایڈمنسٹریشن بلاکس شامل ہیں جبکہ 1500طلبہ معیاری اور بین 
الاقوامی معیارکی تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔ 
* ملک ریاض کی تقریر کے دوران جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فون لائن کے ذریعے شرکاء کو ملک ریاض کا تالیوں کی گونج میں شاندار استقبال کرنے کی ہدایت 
دی جس پر شرکائنے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور ان کا زبردست استقبال کیا ۔ 
* اس موقع پر جناب الطاف حسین نے ملک ریاض کو ویلکم کہا اور انہیں سلام بھی کیا ۔ 
* اسی طرح جب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد تقریر کیلئے آئے تو جناب الطاف حسین نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد الطاف حسین کا شہر ہے اور یہاں 
گورنر سندھ عشرت العباد آئے ہیں ان کا شاندار استقبال کریں جس پر شرکاء نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا ۔ 
* جناب الطاف حسین نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض ، ان کی پوری ٹیم ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور ان کی معاونت کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین اور 
سلام تحسین پیش کیا ۔ 
* ایک موقع پر جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کو یہ سن کر تعجب ہوگا کہ میں آج تک اپنی زندگی میں ملک ریاض صاحب سے نہیں ملا ہوں لیکن دل کو 
دل سے راہ ہوتی ہے ، میں خیال میں دوں گا ،دولت وہ دے گا دونوں ملکر ملک کو چار چاند لگائیں گے ، خوشحال بنائیں گے ، ترقی پر لے جائے گے ، غربت کا کشکول توڑ 
ڈالیں گے اور ملک ریاض صاحب جیسے لوگ ، ان جیسے سخی لوگ اگر اس ملک میں دس پندرہ اور پیدا ہوگئے تو اس ملک کو پیرس اورلندن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ 
* جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب نے خصوصی دعا کرائی۔
* الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے سلسلے میں حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں سے تقریب میں شرکت کرنے والوں کی 
رہنمائی کی جاتی رہی اور انہیں خوش آمدید کہا جاتا رہا ۔ 




9/30/2024 10:19:57 AM